جنرل نیوز

کانگریس حکومت بی سی طبقات کو42 فیصد تحفظات کے ساتھ ہی انتخابات کروائے گی  : مہیش کمار گوڑ

کانگریس حکومت بی سی طبقات کو42 فیصد تحفظات کے ساتھ ہی انتخابات کروائے گی

بی جے پی اور بی آریس سو کالڈ لیڈرس۔ پی سی سی صدر و رکن کونسل مہیش کمار گوڑ کی نظام آباد میں پریس کانفرنس

 

نظامِ آباد: 11/ اکٹوبر (اردو لیکس) پی سی سی صدر یم یل سی مسٹر مہیش کمار گوڑ نے اس عہد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت و چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بی سی طبقہ کو %42فیصد تحفظات کے حصول کیلئے نہ صرف سپریم کورٹ سے رجوع ہو گی بلکہ مجالس مقامی ادارہ جات میں بی سی طبقات کو% 42 فیصد تحفظات کو یقینی بنانے کے ساتھ ہی انتخابات منعقد کروائے گی

 

جس کیلئے کانگریس حکومت سنجیدہ ہے پی سی سی صدر و یم یل سی مسٹر مہیش کمار گوڑ آج آراینڈبی گیسٹ ہاوز نظام آباد میں صحافتی کا نفرنس سے مخاطب تھے کہا کہ کانگریس حکومت و چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بی سی طبقات کو% 42 فیصد تحفظات دینے کیلئے تین جی اووز جاری کئے طریقہ کار کے مطابق بی سی طبقاتی جامع سروے بھی کروایا اور (3) قانون آرڈیننس کی منظوری کیلئے ریاستی گورنر کے پاس بھیجا لیکن تاحال اسکی منظوری نہیں دی گئی

 

انہوں نے کہا کہ بی سی طبقات کے تحفظات کیلئے دہلی میں دھرنا منظم کیا گیا ملک بھر سے کئی ارکان پارلیمنٹ نے بھی تائید و حمایت کی لیکن سو کالڈ بی جے پی اور بی آریس یم پی و قائدین نے کوئی تائید نہیں کی اور نہ ہی کسی احتجاجی دھرنے میں حصہ لیا پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ بی جے پی اور بی آریس کو صرف بی سی طبقات کے فروٹ چاہیے انھیں بی سی تحفظات و مفادات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے

 

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس، بی جے پی تحفظات میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے مہیش کمار گوڑنے جنکا چرا پراجکٹ کے مسئلہ پر کہا کہ ایک قطر پانی بھی نہیں دیا جائے گا تلنگانہ کے حق کیلئے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا جبکہ سابقہ چیف منسٹر کے سی آر اور ہریش راؤ نے بنکا چر لا پراجکٹ کے تعلق سے نہ صرف جی او جاری کیا تھا بلکہ رائل سیما کو رتنا لا سیما بنانے کا اعلان بھی کیا تھا

 

پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ نظام آباد کیلئے ایگریکلچر کالج منظور ہوا ہے جو تلنگانہ یونیورسٹی میں قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس سے قبل سرکاری انجنیئرنگ کالج حال میں قائم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بر نظام آباد کو آنے والے پراجکٹس کے حصول کے لئے بھی کو ششں انہوں نے حیدر آباد تا نظام آباد برائے ممبئی تک ڈبل ریلوے لائین ڈالنے کیلئے چیف منسٹر سے نمائندگی کی گئی ہے نظام آباد یم پی اروند بھی اس سلسلے میں کوشش کریں۔

 

اس صحافتی کانفرنس میں کا نگریس قائدین مانا لا موہن ریڈی،گڑگو گنگا دھر، ارکلہ نرساریڈی، ناگیش ریڈی، رام بھوپال، شیکھر گوڑ بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button