کورٹلہ شہر کے خواجہ شجاع الدین جنید عرف جنید بھائی کا انتقال

کورٹلہ شہر کے خواجہ شجاع الدین جنید عرف جنید بھائی کا انتقال
کورٹلہ (محمد چاند پاشاہ کی رپورٹ) شہر کورٹلہ کے محلہ ڈاگ بنگلہ سے تعلق رکھنے والے مرحوم محمد عبدالمجید صاحب ڈپٹی کلکٹر کے تیسرے فرزند خواجہ شجاع الدین جنید (بی۔یس۔سی) 58 سالہ کا مختصر سی علالت کے بعد اتوار کو صبح کے وقت حیدرآباد کے انڈو یو-یس ہاسپٹل میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر عیدگاہ مسجد ڈاک بنگلہ کورٹلہ میں مولانا عبدالکریم اسعدی امام و خطیب عید گاہ مسجد ڈاگ بنگلہ نے پڑھائی اور تدفین درگاہ حضرت درویش قادری رحمت اللہ علیہ سنگم روڑ صوفی چمن میں عمل میں آئی۔ مرحوم خواجہ شجاع الدین جنید شہر کورٹلہ کی مشہور و معروف شخصیت مرحوم غلام محی الدین صاحب کے نواسے ہیں اور ڈاکٹر خواجہ نجم الدین صاحب (کینڈا) بھانجے اور سابقہ رکن بلدیہ مرحوم خواجہ احسن الدین جاوید صاحب عرف جاوید بھائی کونسلر بھائی، خواجہ سراج الدین حامد عرف حامد بھائی، خواجہ علاؤالدین عبید، خواجہ خالق الدین عابد عرف عابد بھائی کے تیسرے بھائی ہیں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے موجود ہیں۔پرسہ دینے والوں میں محمد چاند پاشاہ سینیئر جرنلسٹ و صدر مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ، عبدالحفیظ عرفان صدر مسجد خالد بن ولید کورٹلہ، یم۔اے۔ وسیم نائب صدر ضلعی اقلیتی سیل کانگریس، محمد نعیم نائب صدر ٹاؤن کانگریس، محمد کریم الدین موظف اسسٹنٹ پروفیسر، عبدالوجد موظف پرنسپل، عبدالطیف سابقہ امیر مقامی، محمد رضی الدین قائد کانگریس پارٹی،عبدالرحیم قائد کانگریس پارٹی کورٹلہ موجود ہیں۔