کانگریس کی تاریخ میں ضلع صدر و ٹاؤن صدر کے انتخاب کیلئے کم ازکم 5 سالہ کی خدمات انجام دینے والوں کو ترجیح
آل انڈیا کانگریس کمیٹی ضلع نظام آباد آبزریرو رکن اسمبلی ریاست کرناٹک رضوان ارشد کی پریس کانفرنس

نظام آباد: 13 /اکٹوبر (محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) آل انڈیا کانگریس کمیٹی آبزریرو رکن اسمبلی ریاست کرناٹک مسٹر رضوان ارشد نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں ضلع کانگریس پارٹی صدرو ٹاؤن صدر کے تنظیمی انتخابات کیلئے ضلع، منڈل و بلاک سطح پر درخواست گذار خواہشمند امیدواروں کی قابلیت و صلاحیت اور کانگریس پارٹی کے لیے ان کی خدمات اور عوامی مقبولیت کا سروے کرتے ہوئے ضلع و ٹاؤن صدر کا انتخاب کیا جائے
گا ان خیالات کا اظہار آج شام 4بجے کانگریس پارٹی نظام آباد ضلع آبزور و رکن اسمبلی رضوان ارشد نے ہریتا ہوٹل نظام آباد میں منعقدہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کانگریس پارٹی میں تنظیمی طور پر انتخابات میں ضلع کمیٹیوں کا انتخاب دہلی اور حیدرآباد سے کیا جاتا تھا لیکن اب صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی ملک ارجن کھر گئے اور قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی کی ہدایت پر نئے مرتب پالیسی وطریقہ کار کے تحت ضلع صدر و ٹاؤن صدر کانگریس پارٹی کا انتخاب کیا جائے گا مسٹر رضوان ارشد نے کہا کہ ملکی سطح پر کانگریس پارٹی کو مضبوط اور و مستحکم کرنے اور آئندہ ملک میں منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے کر کانگریس پارٹی اپنے بل بوتے پر مرکز میں اقتدار پر لانا اہم مقصد ہے مسٹر رضوان ارشد نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس پارٹی کی حکومت شکست دے کر کانگریس پارٹی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا تھا۔
رضوان ارشد نے کہا کہ وہ نظام آباد ضلع میں (8) دن تک ہر اسمبلی حلقہ، منڈل وہ بلاک کا دورہ کرتے ہوئے کانگریس قائدین وہ کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی رائے حاصل کریں گے انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس پارٹی کے تنظیمی انتخابات میں تحفظات کے بجائے عہدوں کی خواہشمند کی قابلیت، کارکردگی وہ صلاحیتوں کی بنیاد پر ضلع صدر و ٹاؤن صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک سیاسی پارٹی ہی نہیں ایک تحریک ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نظام آباد ضلع میں (1.20) لاکھ کانگریس کے سر گرم کانگریس پارٹی کے اراکین موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں پر کانگریس پارٹی قائم ہے رضوان ارشد نے کہا کہ ضلع صدر و ٹاؤن صدر کانگریس کمیٹی کے عہدوں کے لیے کم سے کم پانچ سالوں تک کانگریس پارٹی کے لیے مسلسل خدمات انجام و تنظیمی انتخابات کیلئے اہل ہے۔ رضوان ارشد نے کہا کہ کانگریس کی تنظیمی مہم کا آغاز بودھن اسمبلی حلقہ سے شروع کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں انتخابی مہم کا شیڈول بھی جاری کیا جائیگا۔ اس پریس کانفرنس میں ارکان اسمبلی پی سدرشن ریڈی، ڈاکٹر بھوپت ریڈی، بالموری وینکٹ، صدر ضلع کانگریس کمیٹی و ریاستی کوآپریٹیو یونین لمیٹیڈ چیرمین مانالہ موہن ریڈی، ریاستی اردو اکیڈمی چیئرمین طاہر بن حمدان،نوڈا چیرمین کیشو وینو،کانگریس قائدین گڑ گو گنگادھر، نرالا رتنا کر، رویندر ریڈی، ارکلہ نرساریڈی، شیکھر گوڑ،، مارا چندرا موہن، وینو راج، راما کرشنا، جاوید اکرم، مولانا کریم الدین کمال، محمد اسد(فروٹ)،سید قیصر، معین یونس،رامرتی گوپی و دیگر کانگریس قائدین موجود تھے۔
قبل ازیں نظام آباد ضلع آبزرور رکن اسمبلی رضوان ارشد نظام آباد پہنچنے پر ضلع کانگریس پارٹی قائدین نے ان کا خیر مقدم کیا۔ بعدازاں انہوں نے کانگریس پارٹی قائدین سے تبادلہ خیال کیا۔