جناب مرزا نذیر اللہ بیگ جنرل منیجر این این گروپ آف کمپنیز کے فرزند حافظ مفتی مرزا اسلم بیگ کی شادی اور استقبالیہ کی تقریب

جناب مرزا نذیر اللہ بیگ جنرل منیجر این این گروپ آف کمپنیز ساکن میٹ پلی کے فرزند حافظ مفتی مرزا اسلم بیگ کی شادی جناب سید سیف الاسلام کی دختر محترمہ سیدہ نبیلہ زینب کے ساتھ نظام آباد شہر کے ماشااللہ فنکشن ہال میں اتوار کے روز شاندار انداز میں انجام پائی۔
شادی کی خوشیوں کے موقع پر استقبالیہ تقریب پیر کو میٹ پلی کے وائی کنونشن سنٹر میں منعقد کی گئی، جہاں دوست، احباب، رشتہ دار اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب کو خوبصورت اور یادگار بنانے کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔ مدعوین نے دولہا دولہن کو نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد دی۔
۔
محمد اسلم، محمد منصور علی اور مرزا شعیب علی بیگ (انجینئر، حالیہ مقیم کینیڈا) نے شادی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ان کی موجودگی اور خوش اخلاقی نے تقریب میں ایک خوشگوار ماحول قائم کیا اور مہمانوں کو دل سے خوش آمدید کہا گیا۔