جنرل نیوز

صدیقی چینل کے چیر مین سبحان صدیقی کے والد قاری محمد اسمعیل صدیقی نوری صاحب کا انتقال

حیدرآباد ۔ یہ انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ صدیقی چینل کے چیر مین جناب سبحان صدیقی صاحب کے والد محترم جناب قاری محمد اسمعیل صدیقی نوری صاحب ، ولد محمد سلیم صدیقی صاحب مرحوم کا انتقال بروز اتوار رات دیر گئے دواخانہ عثمانیہ میں ہوا۔

 

 

نمازِ جنازہ بروز پیر بعد نماز فجر مسجدِ رسول گلشن بنچ بھائی الاوہ کاروان میں ادا کی گئی نماز جنازہ مولانا حسام الدین ثانی المعروف جعفر پاشاہ صاحب نے پڑھائی اس موقع پر محترم جناب لائق علی صاحب مولانا سید شاہ وحید اللہ حسینی قادری الملتانی صاحب مولانا غلام صمدانی صاحب المعروف علی قادری صاحب مولانا سید وحید پاشاہ قادری ، مولانا جنید پاشاہ صاحب کے علاوہ

 

 

سینکڑوں کی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی مرحوم کی فاتحہ سیوم , بروز منگل بعد نمازِ عصرمسجدِ رسول، گلشن بنچ بھائی، الاوہ کاروان میں منعقد ہوئی تمام احباب و متعلقین سے دعاے مغفرت کی درخواست ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button