مہاتما گاندھی جینتی اختتامی تقاریب کاانعقاد،مہاتماگاندھی پیس ایوارڈ2025کی تقسیم

نوجوان سچائی، عدم تشدد، رواداری جیسے گاندھیائی اصولوں کواپنا ئیں : مدھوسدن چاری
مہاتما گاندھی جینتی اختتامی تقاریب کاانعقاد،مہاتماگاندھی پیس ایوارڈ2025کی تقسیم
حید رآباد(پریس نوٹ) نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ سچائی، عدم تشدد، رواداری اور ہم آہنگی جیسے گاندھیائی اصولوں کو اپنا کر ملک کی تعمیرِ نو میں شراکت دار بنیں، کیونکہ یہی اقدار انسانی زندگی اور دنیا کی اصل روح ہیں۔ان خیالات کااظہار سارسوتھا پریشد، بوگل کنٹہ، عابڈس میں سہاکار ویلنٹری آرگنائزیشن (SVO) کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ڈے آف نان وائلنس اور مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے اختتامی تقریب سے سابق اسپیکر تلنگانہ اسمبلی مادھوسودن چاری نے کیا۔
اس موقع پر سابق ہائی کورٹ جج اور ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل کے سابق چیئرمین جسٹس وامن راؤ نے کہا کہ ہمیں گاندھی جی کے اصولوں پر عمل کر کے اُس خوشحال بھارت کے قیام کے لیے کام کرنا چاہئے جس کا خواب انہوں نے دیکھا تھا۔فاروق علی خان(امریکہ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں گاندھی جی کی زندگی کے لمحات اور قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہونا چاہئے۔
تقریب میں تلگو فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار ڈاکٹر بالی ریڈی پرتھوی راج، فٹنس ٹرینر انو پرساد، اداکارہ و صحافی سندھیا جنک، اور ریڈیو جوکی شیکھرباشاسمیت کئی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سہاکار ویلنٹری آرگنائزیشن کے ریاستی صدر بٹولا ہیمنتھ نے استقبالیہ تقریر پیش کرتے ہوئے تنظیم کی سرگرمیوں اور سماجی خدمات کی تفصیلات بیان کیں۔
ڈاکٹرنجمہ سلطانہ(اسسٹنٹ پروفیسر غلام احمد کالج آف ایجوکیشن)، آسیہ بیگم (اسٹاراسکول،خیرت آباد)، محمدی فاطمہ(سوپر گرامراسکول)،ڈاکٹر ڈی لتا، ڈاکٹر رمیش بابو، ترن کمار مہتا، سیمت اِٹا اُدیا سری، کٹکم بھاسکر گپتا، کاشامونی شیام راؤ مدیراج، گُنڈی پلی سرینواس، کاکی نرسمہا مدیراج،پی وینکیش مدیراج، پرسنا، سمپت گوڑ، مہندر مدیراج، میکلا چندر شیکھر راؤ، قدری منگلم ساوتری، بکھیا بالو نائک اور پی بھارت ریڈی کو مہاتما گاندھی 2025پیس ایوارڈدیاگیا۔
ایوارڈیافتگان کو شال، مومنٹو اور اسنادِ توصیف کے ساتھ اعزازات پیش کیے گئے۔تقریب کے کوآرڈینیٹرس زینب فاطمہ، جی وینو گوپال، بی سوریا، اکشیتا، بھاگروی، مکتارانی اور جوریہ تحسین نے انتظامات میں حصہ لیا۔ آخر میں میگھنا ریڈی، کما کندنوری اور وی ایم وامسی ٹیم نے کلچرل پروگرام پیش کیا۔ اس موقع پر مختلف اسکولس، کالجس کے ذمہ داران،اساتذہ،طلبہ اورعوام الناس کی کثیرتعداد موجودتھی۔