تلنگانہ

یوم خواتین کے موقع پرتلنگانہ میں سرکاری خواتین ملازمین کو تعطیل

حیدرآباد: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر حکومت تلنگانہ نے اس ماہ کی 8 تاریخ کو ریاستی سرکاری خواتین ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں۔ حکومت کی جانب سے یوم خواتین کے موقع پر چھٹی کے اعلان پر خواتین ملازمین خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے یوم خواتین منانے کے لیے بہت سے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button