وزیر اقلیتی بہبود اے لکشمن کو ٹی ایس یو اے کمپیوٹر کم لائبریریز ایمپلائیز ویلفیر اسوسی ایشن کی یادداشت 5 ماہ کی تنخواہیں اجرائی کا مطالبہ

ریاستی وزیر اقلیتی بہبود اے لکشمن کو ٹی ایس یو اے کمپیوٹر کم لائبریریز ایمپلائیز ویلفیر اسوسی ایشن کی یادداشت
5 ماہ کی تنخواہیں اجرائی کا مطالبہ
دھرم پوری:18/ اکتوبر(پریس نوٹ)ریاستی وزیر اقلیتی بہبود اے لکشمن سے تلنگانہ اسٹیٹ اُردو اکیڈیمی کمپیوٹر کم لائبریریز ایمپلائیز اسوسی ایشن صدر محترمہ افشاں ابرار کی قیادت میں دھرم پوری میں ریاستی وزیر اقلیتی بہبود اے لکشمن کے کیمپ آفس پر ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک یادداشت پیش کی جس میں ملازمین کے 5 ماہ سے زیر التواء تنخواہوں کی عدم اجرائی کے باعث اُردو اکیڈیمی کے ملازمین کے خاندانوں کو پیش آرہی مشکلات روزمرہ کی اشیاء کی ضروریات بشمول بچوں کے اسکول کی فیس، مکانات کے کرایہ کی ادائیگی میں و دیگر امور شامل ہے۔
ان مسائل پر مبنی سے وزیر اقلیتی بہبود کو واقف کروایا۔ یادداشت میں بتایا گیا کہ سرکاری حکم نامہ نمبر 60 HRM, VII ڈپارٹمنٹ مورخہ 11-06-2021 کے تحت تنخواہیں بشمول بقایہ جات کی ادائیگی کیلئے توجہ مبذول کرائی۔ یادداشت میں کہا گیا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بجٹ موجود ہے لیکن 5 ماہ کی تنخواہیں جاری نہیں کی گئی۔ میناریٹی فینانس کارپوریشن اور اُردو اکیڈیمی کے عہدیدار تنخواہوں کی ادائیگی کی ذمہ داری نہیں لے رہے ہیں
جس کے باعث 129 ملازمین کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ریاستی اقلیتی بہبود اے لکشمن سے تلنگانہ اسٹیٹ اُردو اکیڈیمی کمپیوٹر کم لائبریریز اسوسی ایشن صدر افشا ں ابرار نے ملازمین کے دیرینہ مسئلہ کی یکسوئی کئے جانے اور اس خصوص میں اقلیتی مالیاتی کارپوریشن میں ضم کئے گئے اُردو اکیڈیمی کے 129 ملازمین کومدر ڈپارٹمنٹ کیلئے سرکولر میمو نمبر 1151/TGMFC/2025 کی اجرائی پر ان کے خصوصی تعاون پر اظہار تشکر کیا
۔وزیر اقلیتی بہبود اے لکشمن نے فوری طور پر یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے سکریٹری میناریٹی ویلفیر کو اس خصوص میں اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر عقیل جنرل سکریٹری، ساجد حسین، اسماء بشیر، عقیل خان (جگتیال)کے علاوہ دیگر ملازمین موجود تھے۔




