نیشنل

مغربی بنگال میں پٹاخے تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکہ _ 8 افراد ہلاک کئی زخمی

کولکتہ _ 27 اگست ( اردولیکس ڈیسک) مغربی بنگال کے شمالی چوبیس پرگنہ ضلع میں پٹاخوں کی ایک غیرقانونی فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ دھماکہ مغربی بنگال اسٹیٹ یونیورسٹی سے  تین کلو میٹر کے فاصلے پر Duttapukur میں ہوا۔ خبروں کے مطابق دھماکےمیں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکہ دن میں 10 بجے کے قریب اُس وقت ہوا، جب بہت سے لوگ فیکٹری میں کام کررہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے عمارت کی چھت پوری طرح اُڑ گئی اور جلی ہوئی نعشیں 50 سے 100 میٹر دور پڑی ہوئی تھیں۔ پولیس نے پورے علاقےکا محاصرہ کرلیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button