تلنگانہ

فون پر تین طلاق کا دعویٰ جھوٹا، متاثر شخص کا وضاحتی بیان

حیدرآباد: گذشتہ 15 مئی 2023 کو مختلف نیوز پورٹلز اور اخبارات میں ایک شخص کی جانب سے اپنی اہلیہ کو فون پر تین طلاق دینے کے سلسلہ میں خبر شائع ہوئی تھی۔اس سلسلہ میں متاثر شخص فضل رحمٰں رحمانی نے اپنی وضاحت پیش کرتے ہوئے بیک وقت تین طلاق دینے کے الزام کو یکسر مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں سے وہ اپنی سابقہ اہلیہ اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے زیادتی برداشت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف پہلے سے ہی ان کی سابقہ اہلیہ عشرت پروین نے جہیز کے نام پر ہراساں کرنے کا جھوٹا مقدمہ کر رکھا ہے۔

لہٰذا اب تقریباً 5 برسوں کی ظلم و زیادتی اور صرف دو بیٹیوں کی محبت میں مصالحیت کی ہر ممکن کوشش میں ناکامی کے بعد انہوں نے اپنی بیوی کو ایک طلاق رجعی دیا ہے اور رجسٹر پوسٹ کے ذریعہ نوٹرائزڈ پیپر انہیں بھیجا لیکن انہوں نے کاغذ قبول کرنے سے انکار کر دیا اور وہ کاغذ پھر ان کے پاس واپس آ گیا۔انہوں نے صاف طور پر کہا کہ فون پر سابقہ اہلیہ سے ان کی کوئی بات چیت ہوئی ہی نہیں ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button