تلنگانہ

مسلمان تحفظ و ترقی چاہتے ہیں تو بی جے پی کو ووٹ دینا ہوگا  : ملعون راجا سنگھ کا نظام آباد میں روڈ شو

مسلمان تحفظ و ترقی چاہتے ہیں تو بی جے پی کو ووٹ دینا ہوگا 

نظام آباد بی جے پی امیدوار دھنپال سوریہ نارائنا کی انتخابی مہم سے ملعون راجہ سنگھ کی مخاطبت

نظام آباد:26/نومبر (اردو لیکس) بی جے پی حلقہ اسمبلی گوشہ محل امیدوار ملعون راجہ سنگھ نے نظام آباد اربن حلقہ اسمبلی سے بی جے پی امیدوار دھنپال سوریہ نارائنا کو متحدہ طورپر ووٹ دیکر منتخب کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ریاست میں بی جے پی حکومت آئے گی اور دھوکہ باز چیف منسٹر کے سی آر کو شکست ہوگی۔

 

ملعون راجہ سنگھ آج اربن حلقہ اسمبلی بی جے پی امیدوار دھنپال سوریہ نارائنا کی انتخابی مہم میں نکالے گئے وجئے سنکلپ یاترا روڈ شو کے دوران گول ہنومان چوراہا نظام آباد میں عوام سے خطاب کرتے کہاکہ یہ اسمبلی انتخابات دراصل بی آر ایس اور بی جے پی پارٹی کے درمیان ہے۔ کانگریس پارٹی کو ووٹ دینا بی آر ایس کو ووٹ دینے کے برابر ہے۔ ملعون راجہ سنگھ نے کہا کہ نظام آباد میں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے کانگریس نے شبیر علی کو امیدو ار بنایا ہے۔

 

انہوں نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو تحفظ و ترقی چاہتے ہیں تو بی جے پی کو ووٹ دینا ہوگا اور مسلمانوں کی اسی میں بھلائی و بہتری ہے۔ ملعون راجہ سنگھ نے اولڈ سٹی حیدرآباد کو منی پاکستان قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملک کے دہشت گردوں کا تعلق اولڈ سٹی سے ہی نکلتا ہے اور یہ دہشت گرد ملک کے دشمن ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ اولڈ سٹی حیدرآباد میں رہنے والے دو برادران اسد الدین اویسی ہمیشہ دہشت گردوں کی تائید و حمایت کرتے ہیں۔

 

این آئی اے نے 6دہشت گردوں کو گرفتار کیا ان میں ایک دہشت گرد بحیثیت پروفیسر اویسی ڈینٹل کالج میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں بی جے پی حکومت آنے کے بعد ان کے گھروں کو بلڈوزروں سے منہدم کردیا جائے گا۔ ملعون راجہ سنگھ نے چیف منسٹر کے سی آر پر شدید تنقید کرتے ہوئے دھوکہ باز قرار دیا۔ اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا۔

 

انہوں نے نظام آباد اربن ایم یل اے گنیش گپتا کے 1500کروڑ روپئے کی لاگت سے نظام آباد شہر میں ترقیاتی کام انجام دینے کے دعوؤں کو غلط بتایااور کہاکہ نظام آباد شہر میں ہر جگہ خستہ حالی اور ہر گلی میں گندگی دکھائی دیتی ہے تو آخر یہ 1500کروڑ روپئے فنڈ کہاں خرچ کئے دکھائی نہیں دیتے۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر، ریاستی وزیر و فرزند کے ٹی آر اور ایم یل سی کویتا کو انتہائی کرپٹ و بدعنوان قرار دیا۔ اور کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ ریاست کو گذشتہ 9سالوں کے دوران 9لاکھ کروڑ روپئے فنڈس جاری کئے گئے اسی طرح نظام آباد ریلوے اسٹیشن کی ترقی کیلئے 53کروڑ روپئے، مادھو نگر ریلوے اوور بریج کی تعمیر کیلئے 36کروڑ روپئے اور ارسہ پلی اوور بریج کیلئے 137کروڑ روپئے فنڈس منظور کئے گئے لیکن ریاستی وزیر کے ٹی آر مرکز کی جانب سے جاری کئے گئے فنڈس کے تعلق سے فنڈ آنے کا الزام عائد کرتے ہیں اور ترقیاتی کام ریاستی تلنگانہ حکومت کی جانب سے کئے جانے کا دعویٰ کرتے ہیں جو سراسر غلط و جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ کے سی آر حکومت میں تلنگانہ ریاست کو 5لاکھ کروڑ روپئے کے خرچ میں مبتلا کردیا ہے۔ بنگارو تلنگاہ (سنہرا تنگانہ) کے بجائے شرابی تلنگانہ بناکر رکھ دیا۔ انہوں نے مسلمانوں سے کہاکہ وہ کیوں بی آر ایس پارٹی کی مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے تین طلاق کی تائید و حلالہ کے تعلق سے گمراہ کن و متنازعہ اندا زمیں ذکر کرتے ہوئے تذلیل کرنے کی مذموم کوشش کی۔ ملعون راجہ سنگھ نے بی جے پی کے کارکنوں سے کہاکہ ہر ایک پولنگ بوتھ پر صد فیصد ووٹ ڈلوانے اور بی جے پی امیدوار دھنپال سوریہ نارائنا کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی خواہش کی۔ قبل ازیں نظام آباد بی جے پی امیدوار دھنپال سوریہ نارائنا اور صدرضلع بی جے پی بسوا لکشمی نرسیانے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نظام آباد شہر بد عنوانیوں و ناجائز قبضومیں تلنگانہ ریاست بھر میں نمبر ون ہے۔ نظام آباد اربن ایم ایل اے گنیش گپتا بد عنوانیوں و کرپشن میں ملوث ہے جنہیں شکست دیکر بی جے پی کو کامیابی ہمکنار کانا ہے

 

۔ انہوں نے کہاکہ وہ گذشتہ 40سالوں سے VHPاور BJP سے وابستہ رہ کر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نظام آباد شہر میں انڈرگراؤنڈ (UGD) نامکمل ہے اور اس پر تقربا300کروڑروپئے خرچ کئے گئے ہیں یہ عوامی فنڈ ضائع ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہونا ہر ایک ہندو کی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہ منتخب ہونے پر کمیشن کے بغیر ترقیاتی کام اور بد عنوانیوں سے پاک خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے 30/نومبر کو بی جے پی امیدوار کو ووت دیکر منتخب کرنے کی اپیل کی۔ قبل ازیں ملعون راجہ سنگھ کو جلوس کی شکل میں گول ہنومان چوراہا پر لایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button