جنرل نیوز

قرآن کریم سارے عالم کی انسانیت کے لیے فلاح و بہبود کا ایک جامع دستور ہے

نظام آباد 8/ اپریل (اردو لیکس)قرآن کریم سارے عالم کی انسانیت کے لیے فلاح و بہبود کا ایک جامع دستور ہے اور اس پر پر عمل پیرا ہونے سے دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ان خیالات کا اظہار مولانا حافظ محمد اسد احمد امام و خطیب اسٹیشن مسجد نظام آباد نے کل شب بعد نماز تراویح پندرہ روزہ شبینہ منعقدہ بمقام محمدیہ کمیونٹی ہال محمدیہ کالونی نظام آباد میں ایک عظیم الشان تکمیل نماز تراویح کے پروگرام کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا

 

تراویح کا اہتمام محمد عبدالغفور مقیم انچارج کارپوریٹر ڈویژن نمبر 60 نے کیا روزانہ دو پارئے نماز تراویح کی امامت مفتی حافظ محمد ابرار احمد نے فرمائی حافظ محمد اسد احمد اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین اپنے گھریلو امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کے اہتمام کو اپنا معمول بنائیے اور بقیہ یوم رمضان المبارک میں تلاش شب قدر کو یقینی بنانے کی کوشش کریں حافظ محمد اسد صاحب نے مزید بتایا کہ جناب محمد عبدالغفور مقیم نے کمیونٹی ہال میں قرآن کریم کی تراویح کو با سہولت بنانے کے لئے گرانقدرخدمات انجام دیں اس خصوص میں موصوف کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے

 

الحمدللہ نماز تراویح کے اہتمام سے کثیر تعداد میں خواتین نے استفادہ کیا جو قابل مبارکباد ہے اس موقع پر مفتی عبدالغفار ، محمد ذکی الدین ، سید صابر علی کے علاوہ ڈیوزن نمبر 60 کے معززین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی آخر میں عالم اسلام کی ترقی ، خوشحالی مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمان وصدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ، نقیب ملت جناب اکبر الدین اویسی قائد ایوان مقننہ کی صحت اور درازی عمر کے لیے بھی دعا کی گئی تمام شرکاء کے لیے شیرنی کی تقسیم عمل میں لائی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button