این آر آئی

سرسلہ اور نظام آباد کے 5 نوجوان دبئی ایرپورٹ پر پھنس گئے _ وطن واپسی کے لئے وزیر کے ٹی آر سے مدد کی درخواست

حیدرآباد _ 10 اکتوبر ( اردولیکس) دبئی ایرپورٹ پر پھنسے تلنگانہ کے 5 نوجوانوں نے ان کی بحفاظت وطن واپسی کے سلسلہ میں ریاست کے وزیرآئی ٹی تارک راما راو سے درخواست کی ہے۔

 

پانچ نوجوانوں جن میں چار کا تعلق راجنا سرسلہ ضلع اور ایک کا نظام آباد سے ہے، نے ایک ویڈیو جاری کیا۔اس ویڈیو میں ان نوجوانوں نے اپنے خلیجی ملک میں ان کو درپیش مسائل سے واقف کروایا۔انہوں نے کہاکہ دبئی کی ایک کمپنی نے راجنا سرسلہ، ویمل واڑہ اور نظام آباد میں ایجنٹس کے ذریعہ انٹرویو منعقد کیا۔بعد ازاں ان کو ملازمت کے لئے دبئی لے جایاگیا۔ان سے ملازمت اورتنخواہوں کے سلسلہ میں ایجنٹس نے ہندوستان میں جو یقین دہانی کروائی وہ نہیں دی گئی۔اس مسئلہ پر ان کی بحث وتکرار کمپنی کے نمائندوں سے ہوگئی جس پر وہاں پولیس کو طلب کرتے ہوئے حالت نشہ میں ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف معاملہ درج کروایاگیا۔

 

جب مایوس نوجوان اپنے پاسپورٹ اور ٹکٹ لے کر وطن واپسی کیلئے ایرپورٹ پر پہنچے تو پولیس نے ان کو یہ کہتے ہوئے روک دیا کہ ان کے خلاف دبئی میں معاملہ درج ہے اور ایسے میں وہ ہندوستان واپس نہیں جاسکتے۔ان نوجوانوں نے وزیر تارک راما راو کو ایک ویڈیو بھیجتے ہوئے ان کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button