اسپشل اسٹوری

ملک کی آبادی کے آدھے سے زیادہ مرد غیرشادی شدہ۔ایک رپورٹ میں انکشاف

حیدرآباد: ملک کی نصف سے زیادہ آبادی یعنی تقریباً 67 کروڑ لوگ غیرشادی شدہ ہیں جبکہ غیرشادی شدہ خواتین کی تعداد مرد حضرات کے مقابل کم ہے۔ ملک بھر میں تقریباً 4 کروڑ لوگ مختلف وجوہات کی وجہ سے تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔ ‘سیمپل رجسٹریشن سسٹم اسٹیٹسٹکس رپورٹ – 2020 میں اس بات کا انکشاف ہوا ہیں۔ اس رپورٹ میں چھوٹے بچوں سے لے کربڑوں تک کا احاطہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کی آبادی کا 51.6 فیصد حصہ یعنی کہ (67 کروڑ) مرد غیر شادی شدہ ہیں، 56.7 فیصد مرد اور 46.2 فیصد خواتین نے ابھی تک شادی نہیں کی۔ غیرشادی شدہ مرد حضرات کی سب سے زیادہ تعداد ملک کی ریاست بہارمیں ہے جہاں (59.3 فیصد) مرد غیرشادی شدہ بتائے گئے ہیں جبکہ تلنگانہ میں 47.4 فیصد مرد غیرشادی شدہ ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کی 45.2 فیصد آبادی شادی شدہ ہے جن میں خواتین کی زیادہ تعداد شامل ہے جبکہ ان کے مقابل غیرشادی مرد زیادہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button