تین دیسی پستول پانچ کارتوس سمیت تین ملزمان گرفتار ، امسال 2025 میں 28/ دیسی پستول اور 118/ دھار دار ہتھیار ضبط۔ایل سی بی جالنہ کی کاروائی

جالنہ 31/ اکتوبر 2025( شیخ احمد اکبر جالنوی) ایل سی بی جالنہ نے ملزم بھیما بھاؤ راؤ واگھمارے 23/ سال ساکن سول گوان تعلقہ ضلع جالنہ کو گرفتار کرنے پر بتایا کہ اس نے جالنہ شہر میں رہنے والے منا راجو بھورے عرف سوشانت ساکن کنڑی بستی جالنہ کو تین دیسی پستول 1,20,000/ روپیے میں فروخت کیا ہے
پولیس نے ملزم سوشانت کے گھر چھاپہ مارتے ہوئے ملزم سوشانت کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 02/ دیسی پستول اور 03/ کارتوس برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا ہے دونوں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت صدر بازار پولیس اسٹیشن جالنہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور دونوں ملزمان کوگرفتار کر کے صدر بازار پولیس اسٹیشن جالنہ کی تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔
اسی طرح ملزم پون ونود سوامی عرف پارس منی 26/ سال ساکن چودھری نگر جالنہ کے ڈی مارٹ منٹھا روڑ جالنہ میں ایک دیسی پستول اور 02/ کارتوس سمیت گرفتار کیا گیا ہے ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تعلقہ پولیس اسٹیشن جالنہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم پون ونود سوامی عرف پارس منی کو تعلقہ پولیس اسٹیشن جالنہ کی تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ جالنہ ضلع پولیس نے امسال 2025/ میں غیر قانونی ہتھیار معاملے میں کاروائیاں کرتے ہوئے 39/ ملزمان گرفتار کیے اور 28/ دیسی پستول ضبط کیں گئیں ہیں اور 102/ ملزمان کے قبضے سے 118/ دھار دار ہتھیار ضبط کیے گۓ ہیں ۔مذکورہ کارروائی جالنہ ضلع ایس پی وجے کمار بنسل ، ایڈیشنل ایس پی آیوش نوپانی ، ڈی واے ایس پی اننت کلکرنی کی رہنمائی میں ایل سی بی جالنہ انسپکٹر پنکج جادھو ، یوگیش اوبالے
سچن کھامگڑ ، راجندر واگھ ، گوپال گوشک ، پربھاکر واگھ ، رمیش راٹھوڑ ، ساگر باوسکر ، ارشاد پٹیل ، سندیپ چنچولے ، ستیش سری واس اور دیگر نے انجام دی ہے ۔



