نارائن پیٹ میں اقلیتی اقامتی اداروں کا اچانک معائنہ — حکام نے ریکارڈ و سہولیات کا جائزہ لیا

نارائن پیٹ: یکم نومبر (اردو لیکس) محمد مصطفی علی اسیسٹینٹ سکریٹری ٹمریز و ڈسٹرکٹ انچارج آفیسر محبوب نگر ٹمریز نے آج نارائن پیٹ کا اچانک دورہ کیا۔ انکے ہمراہ ویجلنس آفیسر ضمیر احمد خان’ محمد مقصود اور نارائن پیٹ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیئر آفیسر ایم اے رشید موجود تھے۔ محمد مصطفی علی نے نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی اسکول بوائز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اسکول کے ریکارڈ کی جانچ کی اور روازنہ کی طلباء کی تعداد پر تفصیلی رپورٹ حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے اسکول میں واقع ڈائینگ ہال کا معائنہ کیا۔ اور طلباء سے کھانے سے متعلق بات چیت کی
۔ اور وارڈن اور ہیڈ کوک ودیگر کو ضروری ہدایات دی۔ اس موقع پر انہوں نے گودام کا معائنہ کی۔ اور گودام میں رکھے غزائی اشیاء کی جانچ کی۔ اور اسٹاف نرس سے بچوں کے صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کی ۔
اور اسکول پرنسپل خواجہ محبوب خان سے تفصیلی رپورٹ حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے نارائن پیٹ ٹاؤن میں واقع اقلیتی اقامتی کالج بوائز کا بھی معائنہ کیا۔ مقامی پرنسپل جگدیشور ریڈی’ وارڈن امتیاز کے ہمراہ کالج میں موجود ڈائینگ ہال’ گودام ودیگر مقامات کا معائنہ کیا۔ اور ضروری ہدایات دی۔ اس موقع پر کالج و اسکول کا اسٹاف موجود تھا۔




