تلنگانہ

تلنگانہ میں آئمہ و موذنین کی مزید 7 ہزار زیر التواء درخواستوں کی منظوری پر وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر

عادل آباد۔7/اگست(اردو لیکس)وزیر اعلی کے چندرشیکھرراؤ کی جانب سے گذشتہ کل اسمبلی سیشن میں ماباقی 7 ہزار ائمہ و موذنین کے اعزازیہ دینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے آج عادل آباد میں صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد نے ائمہ حضرات کے ہمراہ وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ سمیت،وزیر داخلہ محمد محمود علی،وقف بورڈ چیرمین مسیح اللہ خان،اکبرالدین اویسی،مقامی رکن اسمبلی جوگورامنا اور میناریٹی کمیشن رکن محمد اطہر اللہ سے اظہار تشکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ابتداء میں ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کے ائمہ و موذنین کو ایک ہزار روپے دیے جاتے تھے

 

بعد میں 15 سو کیا گیا اور اسی مزید اضافہ کرتے ہوئے ماہانہ 5 ہزار روپے مختص کرتے ہوئے فراخ دلی کا مظاہرہ کیا گیا۔تاہم عرصہ دراز سے سینکڑوں آن لائن درخواستیں زیر التواء تھی۔انہیں بھی کے سی آر نے ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے ماباقی 7 ہزار ائمہ و موذنین کے زیر التواء درخواستوں کو بھی منظوری دے دی ہے۔جو گنگا جمنی تہذیب کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے آئندہ بھی اسی حکومت کو برسراقتدار آنے کی امید ظاہر کی۔انہوں نے مزید کہا کہ مقامی رکن اسمبلی جوگورامنا اور محمد اطہر اللہ کی جانب سے ماضی میں کیے گئے خصوصی اقدامات کے سبب ضلع عادل آباد کے اکثر آئمہ و مؤذنین حکومت کے اعزازیہ سے استفادہ حاصل کررہے ہیں

 

اب ماباقی آئمہ و مؤذنین کو بھی وزیر اعلیٰ کے اعلان کے بعد اعزازیہ بہت جلد جاری کیے جانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جن حضرات کی آن لائن درخواست پہلے ہی زیر التواء ہے ایسے حضرات کا اعزازیہ بھی جلد جاری ہوگا۔اس موقع پر مولوی محمد قمر،مولانا اسلام الدین قاسمی،مولانا محمد منیر الدین رشیدی،حافظ عباس،مولانا شیخ محمود اظہر مصباحی رشیدی،مولانا قاضی عمر،حافظ عطاء اللہ خان،حافظ شعیب فیصل،حافظ ابراہیم،حافظ عرفان،حافظ الیاس،حافظ نعیم اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button