این آر آئی

پرواسی پریچئے – اسٹیٹ ڈیز کا اختتام – اسٹیرنگ کمیٹی نے کرکٹ جیت کا جشن منایا

ریاض – کے این واصف 

پرواسی پریچئے 2025 میں اتوار کو اسٹیٹ ڈیز کا اختتام ہوا۔ آخری دن بہار، مغربی بنگال، آسام اور سفیر ہند سہیل اعجاز خاں کی ریاست مددھیہ پردیش کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

 

 

ان فنکارون نے اپنے روایتی رقص و سنگیت کا شاندار مظاہرہ کرکے سامعین کا دل جیت لیا۔ سفیر ہند سہیل اعجاز خاں، نائب سفیر ابو ماتھن جار، دیگر سفارتکار اور کمیونٹی کے مرد و خواتین کی بھاری تعداد نے پروگرام اور مہمانون کی ضیافت کے لیے پیش کھانوں کا لطف اٹھایا۔

 

 

چند ریاستون کے فنکار جو گزشتہ دنون اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے تھے آج پھر کچھ کلچرل آئٹمز پیش کئے جن میں کیرالہ، اتراکھنڈ، تلنگانہ، آندھرا پردیش اور گوا شامل تھے۔ جس نے رقص و سنگیت کی اس رنگارنگ شام کو مزید پر لطف بنادیا۔

 

 

آخر میں اسٹیرنگ کمیٹی کے اراکین نے اپنے کنوینر محمد ضیغم خاں کی قیادت مین اسٹیج پر رقص کرتے ہوئے انڈین ویمنس کرکٹ کی فاتح کا جشن منایا۔ واضح رہے کہ کل بمبئی میں انڈین ویمنس کرکٹ ٹیم نے جنوبی آفریقہ کو شکست دے کر فائنل مین شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button