این آر آئی

پرواسی پریچئے کا “گیتا مہااتسو” کی جذباتی اور سحر انگیر پیش کش کے ساتھ اختتام

کے این واصف 

پرواسی پریچئے 2025 کا اختتام ایک پر اثر اور دل کو چھو لینے والے میوزیکل ڈرامہ “گیتا مہااتسو” سے ہوا۔ جسے بلا لحاظ مذہب و ملت اور عمر، سن و سال کے سارے سامعین نے دم بخود ہوکر دیکھا۔ دیڑھ گھنٹہ طویل اس ڈرامہ کو دیکھ کر ذہنون میں 1980 کی ابتدائی دہائی میں دور درشن سے ٹیلی کاسٹ ہونے ٹی وی سیریل “رامائنا” کی یاد تازہ ہوئی۔ جس کے ٹیلی کاسٹ کے وقت شہروں میں سڑکیں سنسان ہوجایا کرتی تھیں۔

 

 

پرواسی پریچئے کی اختتامی تقریب کا آغاز مملکتی مرکزی وزیر برائے وزارت خارجہ ہند شری کیرتی وردھن سنگھ کے تہنیتی پیام سے ہوا۔ سفارتخانہ ہند ریاض کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق زماں و مکان کی قید سے آزاد بھگوت گیتا کے روحانی پیام پر مشتمل اس پر اثر موزیکل ڈرامہ کی خصوصی پیش کش Vaidehi Nirtha Vidyalyam ریاض کی بہترین فنکارانہ صلاحیت مالک اور ذہین طالبات نے اسٹیج کیا تھا۔

 

 

پرواسی پریچئے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے کہا کہ آخر دن “گیتامہااتسو” کی پیش کش کا مقصد بھگوت گیتا کا قدیم تہذیبی ورثہ اور روحانی پیام کو غیر مقیم ہموطنون تک پہنچانا تھا جو ہمین ایکتا، بھائی چارہ، صلے اور ستائش سے بے پرواہ ہوکر دعانتداری سے انسانی خدمت کا سبق دیتا ہے۔ گیتا مہااتسو کے اس پروگرام میں ہم کو کروکشیترا، ہریانہ میں ہونے والے “بین الاقوامی گیتا مہااتسو” کی گونج بھی سنائی دیتی ہے۔ سفیر ہند نے یہ بھی کہا کہ اگلے پرواسی پریچئے (2026) پر میں ریاض میں نہیں رونگا مگر مین چاہونگا کہ ہماری قدیم روایات، تہذیب و ثقافت کے بقا و ترویج کے لیے کیا جانے والا یہ سلسلے عشق جاری و ساری رہے۔ جس نے ایک مقبول ترین عوامی جشن کی صورت اختیار کر لی ہے۔

 

 

پرواسی پریچئے 2025 کی اس یادگار اختتامی تقریب میں پدم شری و سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈی مسز پرتیبھا پرہلاد نے بھی شرکت کی جنھین شہ نشین پر مدعو کرکے سفیر ہند کے ہاتھون تہنیت بھی پیش کی گئی۔ پرواسی پریچئے 2025, ایک ہفتہ طویل تقاریب کا سلسلہ سفارتخانہ ہند ریاض میں پیر کے روز اختتام پذیر ہوا۔ جس کا سلسلہ 2023 ملتا ہے جب ایمبیسی نے اس کا آغاز کیاتھا۔ ریاض میں مقیم غیر مقیم ہندوستانیوں کے لیے منعقد ہونے والے اس تقریب کے ذریعہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے باشندون کو اپنی قدیم تہذیبی روایات پر مشتمل گیت سنگیت اور رقص کی

 

 

صلاحیتیں پیش کرنے کا موقع میسر آتا ہے۔ ایک اسٹیج پر یکجا ہوکر اپنی صلاحیتین پیش کرنے سے یگانگت اور باہمی اتحاد کو فروغ ملتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button