جرائم و حادثات

تلنگانہ کے عادل آباد میں اجتماعی زیادتی کیس کا فیصلہ — دو ملزمین کو 20 سال قید بامشقت، ایک کو 3 سال، متاثرہ کو 5 لاکھ معاوضہ

تلنگانہ کے عادل آباد میں نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں دو ملزمان اے ون اور اے ٹو کو 20 سال قید بامشقت اور فی کس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا اور اے تھری کو تین سال قید اور 500 جرمانے کی سنائی گئی

 

۔ یہ فیصلہ عادل آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ڈاکٹر پی شیوارام پرساد نے سنایا، جنہوں نے متاثرہ لڑکی کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ مجرموں انیل، گنگادھر اور سُشما پر الزام تھا کہ انہوں نے 14 فروری 2025 کو لڑکی کو دھوکے سے گھر بلا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

 

پولیس نے واقعہ کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر کے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر بی پروین کمار نے مضبوط دلائل پیش کیے جن کی بنیاد پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

 

ضلعی ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس نے اس کیس کی مؤثر پیروی کرنے والے پولیس عملے اور پراسیکیوٹر کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں اور مجرم کسی صورت قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button