جنرل نیوز

آج ادارۂ ادبِ اسلامی جالنہ کی جانب سے ادبی نشست کا انعقاد

جالنہ 7 نومبر (شیخ احمد شیخ اکبر جالنوی)ادارۂ ادبِ اسلامی ہند کی جانب سے ملک گیر پیمانے پر یوم اقبال کی مناسبت سے علاقائی و مقامی سطح پر مختلف علمی و ادبی پروگرام منعقد کیے جارہے

 

 

ہیں۔ اسی ضمن میں ادارۂ ادبِ اسلامی شاخ جالنہ کی جانب سے پروقار ادبی و شعری نشست اور استقبالیہ تقریب کا انعقاد آج بتاریخ 8 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ٹھیک 8:30 بمقام دفتر جماعت اسلامی دکھی نگر قدیم جالنہ میں ہونے جارہا ہے۔واضح رہے مذکورہ پروگرام دو مراحل میں ہوگا جس کی پہلی نثری نشست پروفیسر عبد الرحیم ارمان جالنوی کی صدارت میں ہوگی جس میں علامہ اقبال کی منتخبہ دو نظموں "طلوع اسلام” اور "غلام قادر روہیلہ” پر ڈاکٹر خالد محسن اور پرویز عالم صاحب اظہار خیال کریں گے۔ اسی طرح اقبال اور شاہین کے عنوان پر مؤظف لیکچرر ایڈوکیٹ محمد اشفاق کاغذی خصوصی رہنمائی فرمائیں گے۔

 

 

اسی طرح دوسری شعری نشست کی صدارت کہنہ مشق استاد و بزرگ شاعر قاسم قالب جالنوی کی صدارت میں ہوگی جس میں مقامی شعراء اپنے کلام بلاغت سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔اس موقع پر اردو اکیڈمی مہاراشٹر کی جانب سے ریاستی سطح پر ایوارڈ سے نوازے جانے پر پروفیسر عبد الرحیم ارمان جالنوی اور اظہر فاضل صاحب کا استقبال کیا جائے گا۔ تمام علم دوست حضرات اور باذوق احباب سے مذکورہ پروگرام میں

 

 

شرکت کی درخواست ادارۂ ادبِ اسلامی شاخ جالنہ کے صدر مولانا بشیر احمد راہی جالنوی نے کی ہے۔

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button