تلنگانہ

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے ایوارڈز 11 نومبر کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں عطا ہوں گے – سینر صحافی ڈاکٹر شجاع الدین افتخاری بھی ایوارڈ کے لئے منتخب

لنگانہ اردواکیڈیمی کے زیر اہتمام 11/نومبر کو جناب اے۔ ریونت ریڈی وزیر اعلیٰ حکومت تلنگانہ کے ہاتھوں مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ‘مخدوم ایوارڈ اور کارنامہ حیات ایوارڈز عطا کئے جائیں گے جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردواکیڈیمی کا بیان

 

حیدرآباد۔10/نومبر۔ (سرفراز نیوز ایجنسی)۔ مولانا ابوالکلام آزادکے یوم پیدائش کے موقع پر بروز منگل بتاریخ 11/نومبر 2025ء تلنگانہ اردواکیڈیمی کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈبرائے سال 2024 ء اور 2025ء جملہ دو سال کے ایوارڈ دئیے جارہے ہیں۔ یہ ایوارڈ 11 نومبرکو دن کے 11 بجے رویندرا بھا رتی آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں جناب اے۔ریونت ریڈی وزیر اعلیٰ حکومت تلنگانہ کے ہاتھوں دیے جائیں گے۔جناب طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردواکیڈیمی نے اس خصوص میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے لئے اپنا تن من دھن لگانے والے مجاہد اعظم‘ خطیب بے مثال‘ مایہ ناز ادیب و صحافی‘مفسر قرآن اور آزاد ہندوستان کے پہلے مرکزی وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی ملک اورملت کے لئے قربانیوں اور تعلیم کے میدان میں زبردست انقلاب لانے والے مجاہد کی یادمیں ہر سال11نومبرکو حکومتی سطح پر ”یوم قومی تعلیم اور یوم اقلیتی بہبود“ منایا جاتا ہے۔

 

تلنگانہ اردواکیڈیمی کی جانب سے اس دن قومی سطح پرمنتخب دانشوران‘ ماہرین اردو زبان و ادب‘ اردواساتذہ و اسکالرس کو مولانا آزاد ایوارڈ سے نوازاجاتا ہے‘چنانچہ اس سال 11نومبر کو رویندرابھارتی آڈیٹوریم‘ سیف آباد حیدرآباد میں منتخب اصحاب (1)جناب محمد لطیف خان (چیرمین ایم ایس ایجوکیشن گروپ(2) ڈاکٹر محسن جلگانوی ادیب و شاعر شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ ایوارڈ فی کس 2لاکھ 25 ہزارروپے‘ توصیف نامہ اور میمنٹو پر مشتمل ہوگا

 

۔ اردوا کیڈیمی کی جانب سے دکن کے معروف انقلابی شاعر مخدوم محی ا لدین کے نام سے موسوم مخدوم ایوارڈ سال 2025ء کا ایوارڈ ممتازشاعرجناب مصحف اقبال توصیفی کو دیا جارہا ہے۔یہ ایوارڈ 2لاکھ روپے‘ توصیف نامہ اور میمنٹو پر مشتمل ہے۔ اردو اکیڈیمی کی اسکیم ”کارنامہ حیات ایوارڈ“ کے تحت سال 2024 اور 2025 ء ہرسال 7 ایوارڈ ز دیئے جاتے ہیں اس سال 2025 میں مزید ایک ایوارڈکا اضافہ کیا گیا ہے

 

۔ اس ایوارڈ کو منظور الامین کے نام سے موسوم کیا گیاہے۔ یہ سوشیل اینڈ ڈیجیٹل میڈیااردو کے زمرہ میں دیا جائے گا۔ اس طرح جملہ 15ایوارڈز دیے جارہے ہیں۔یہ ایوارڈ فی کس-/ 50,000 روپے‘ توصیف نامہ اور میمنٹو پر مشتمل ہے‘ان زمروں کے منتخب اصحاب میں سال 2024کے لئے زمرہ واری حساب سے بالترتیب (1) جناب محمداحمد واحد (واحد نظام آباد) (شاعری) (امجد حیدرآبادی ایوارڈ) (2) جناب محمد نجم الدین فاروقی (ظفر فاروقی) (شاعری) (سعید شہیدی ایوارڈ)(3) جناب محمد ضامن علی حسرت (فکشن)(آغاحیدر حسن ایوارڈ) (4) پروفیسر آمنہ تحسین (تحقیق و تنقید) (محی الدین قادری زور)(5) جناب سید نوید اختر (تعلیم و تدریس) (پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ)(6) جناب ابوضیاء سید جلیل اظہر (صحافت) (محبوب حسین جگر ایورڈ)(7) جناب محمد حسام الدین (فروغ اردو) )سری نواس لاہوٹی ایوارڈ)کو دیے جائیں گے۔ سال 2025 کے لئے (1) جناب مسعود مرزا محشر (شاعری) (امجد حیدرآبادی ایوارڈ) (2) میر مجتبیٰ علی (مجتبیٰ فہیم) (شاعری) (سعید شہیدی ایوارڈ)(3) محمد عبدالمجید صدیقی (فکشن)(آغاحیدر حسن ایوارڈ) (4) ڈاکٹر ناظم الدین منور (تحقیق و تنقید) (محی الدین قادری زور)(5) محمد شجاع الدین افتخاری (صحافت)(محبوب حسین جگر ایوارڈ)(6) ڈاکٹر عبدالعزیز سہیل (تعلیم و تدریس) (پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ)(7) محترمہ فہمیدہ بیگم (فروغ اردو) سری نواس لاہوٹی ایوارڈ)(8) جناب ابو ایمل (سوشیل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا اردو) (منظور الامین ایوارڈ)اس جملہ 15اصحاب کو کارنامہ حیات ایوارڈز دیے جارہے ہیں۔

 

جناب طاہر بن حمدان نے بتایا کہ یہ تمام ایوارڈز 11/نومبر2025ء کو جناب اے۔ریونت ریڈی عزت مآب وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں جناب بھٹی وکرامارکا ملّونائب وزیر اعلیٰ حکومت تلنگانہ مہمان خصوصی ہوں گے اور جناب جی کشن ریڈی مرکزی وزیر برائے کوئلہ وکان معزز مہمان ہوں گے جب کے جناب پونم پربھاکر وزیر ٹرانسپور ٹ و بی سی ویلفیرحکومت تلنگانہ‘ جناب محمد اظہر الدین وزیر اقلیتی بہبو اور پبلک انٹر پرائز ز‘ جناب محمد علی شبیرمشیر برائے اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ‘ شریمتی جی۔وجیا لکشمی معززمیئر عظیم تر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن‘ جناب ایم۔انیل کمار یادو رکن راجیہ سبھا‘ جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد‘معززارکان قانون ساز کونسل جناب مرزاریاض الحسن آفندی‘ جناب مرزا رحمت بیگ اور رکن اسمبلی خیریت آباد جناب دانم ناگیندر‘ جناب کے رام کرشنا راؤ آئی اے ایس‘ چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ‘ جناب بی شفیع اللہ آئی ایف ایس سیکریٹری محکمہ اقلیتی بہبودحکومت تلنگانہ اورمہمانان اعزازی ہوں گے‘ اسی طرح ارکان قانون ساز کونسل جناب ایم ایس پربھاکر راؤ‘ محترمہ سورابھی وانی دیوی‘ پروفیسر کودنڈا راما ریڈی‘ جناب اے وی این ریڈی‘ ارکان اسمبلی جنا ب ا کبرالدین اویسی‘ جناب کوثر محی الدین‘ جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ‘جنا ب جعفر حسین معراج‘ جناب محمد ماجد حسین‘ جناب میر ذوالفقار علی اور محمد مبین‘ ڈپٹی میئر عظیم تر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن شریمتی ایم سری لتا شوبھن ریڈی‘ شریمتی وجیا ریڈی کارپوریٹر خیریت آباد‘ جناب طارق انصاری چیرمین تلنگانہ مائناریٹی کمیشن‘جناب محمد فہیم قریشی صدرتلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائٹی‘ جناب سید افضل بیابانی خسرو پاشاہ معزز چیرمین تلنگانہ حج کمیٹی‘جناب عظمت اللہ حسینی معزز چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ‘ جناب محمد عبید اللہ کوتوال معزز چیرمین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن اورجناب دیپک جان کوکاّ ڈن معزز چیرمین تلنگانہ کرسچین میناریٹی فینانس کارپوریشن خصوصی مدعوئین کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ محمد صفی اللہ ڈائرکٹر /سکریٹری تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے محبان اردوسے اس تقریب میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button