جرائم و حادثات

حیدرآباد کے مہدی پٹنم میں نقلی کرنسی ریاکٹ بے نقاب، ,8 افراد گرفتار

حیدرآباد کے مہدی پٹنم میں نقلی کرنسی ریاکیٹ بے نقاب، ,8 افراد گرفتار — 4.75 لاکھ کی جعلی رقم، گاڑیاں اور موبائل فون ضبط

 

حیدرآباد کے ساؤتھ ویسٹ زون (مہدی پٹنم) پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 500 روپے کے جعلی نوٹوں کی ترسیل میں ملوث آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں کستوری رمیش بابو، عبدالوحید، محمد سہیل، محمد فہاد، شیخ عمران، عمر خان، طحہ اور سید التماش شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمین کے قبضہ سے 4.75 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی، ایک کار، تین موٹر سائیکلیں اور نو موبائل فون ضبط کئے گئے۔

 

اے سی پی آصف نگر کرشنا کمار کے مطابق، کوسگی کے گُنڈیمل گاؤں سے تعلق رکھنے والا کستوری رمیش اپنی بہن رامیشوری کے ساتھ تانڈور میں رہائش پذیر مکان میں جعلی نوٹ تیار کرتا تھا۔ وہ اصل نوٹوں کو اسکین کر کے فوٹوشاپ کے ذریعہ ڈیزائن تیار کرتا، پھر ’’جے کے بانڈ پیپر‘‘ پر پرنٹ لے کر بلیڈ سے اصل سائز میں کاٹتا تھا۔ سبز گفٹ پیپر سے سکیورٹی تھریڈ تیار کرکے فیویکول سے چپکاتا اور ہیٹ گن سے خشک کرنے کے بعد نوٹوں کو اصل کرنسی جیسا پیک کرتا تھا۔

 

ملزم رمیش نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کر کے اپنا نمبر شیئر کیا، جس کے بعد سلیمان نگر کے عبدالوحید اور محمد تہہ نے اس سے رابطہ کر کے جعلی نوٹ خریدنا شروع کیا۔ یہ لوگ 1:4 کے تناسب سے جعلی نوٹ خرید کر آگے 1:3 اور 1:2 کے تناسب سے دیگر افراد کو فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے فسٹ لانسرز کی عیدگاہ درگاہ کے قریب اس گروہ کے دو ارکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 

پولیس نے رمیش بابو اور رامیشوری کو بھی اس سے قبل گجرات اور تلنگانہ میں اسی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار کیا تھا۔ کارروائی میں اے سی پی کرشنا کمار، انسپکٹر مہدی پٹنم ایس۔ مَلّیش، ساؤتھ ویسٹ زون ٹاسک فورس انسپکٹر جی۔ سنتوش کمار، اور ڈیٹیکٹیو انسپکٹر این۔ رام بابو نے حصہ لیا۔ پولیس کمشنر نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے انعامات دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button