جنرل نیوز

ریاض میں “اترپردیش اوورسیز ویلفیئر اسوسی ایشن” (اپووا) کا ثقافتی و ادبی پروگرام

ریاض ۔ (پریس ریلیز) اترپردیش اوورسیز ویلفیر اسوسی ایشن (اپووا) نے دارالحکومت ریاض میں تفریحی ، ثقافتی اور ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا عبیدالرحمن خان ریاضی (سیج کنسلٹینٹ) نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ مولانا ان دنون سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عبید الرحمان خاں نے کہا کہ مجھے آپ لوگوں کی آپسی ربط وضبط اور میل و محبت کو دیکھ کر غیر معمولی خوشی ہورہی ہے- بچوں کے درمیان ہوئے مسابقہ کو سراہتے ہوئے انھون نے کہا کہ بچون کی صحیح تربیت میں ایسے مسابقے کلیدی رول ادا کرتے ہیں.

 

 

صدر محفل ڈاکٹر ظہیر احمد نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ اچھے معاشرے کی تشکیل کے لیے کردار سازی پر توجہ ضروری ہے۔ انھون نے مزید کہا کہ اخلاقیات جب عمل میں ڈھلتی ہے تو کردار بنتا ہے-شادن عرفان کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا- عبدالرحمن راشد عمری نے بارگاہ رسالت مآب میں نعت مبارکہ پیش کرنے سعادت حاصل کی۔ ڈاکٹر عبدالاحد چودھری (صدر اپووا) نے حاضرین کا استقبال کیا اور آپسی اخوت و بھائی چارہ ، تقوی وپرہیزگاری اور بچوں کی تربیت پر زور دیا۔ انھون نے مزید کہا کہ آج کے پروگرام میں تفریحی ، ثقافتی اور ادبی تخلیقات کو جگہ دینے کا مقصد ہر مذاق و فکر کے حضرات کو لطف اندوز اور محظوظ ہونے کا موقع میسر آئے۔

 

 

واضع رہے کہ LKG سے بارہویں کلاس کے طلباء و طالبات پر مشتمل پانچ گروپ میں مسابقہ منعقد کیا گیا۔ پہلے گروپ کے ممتحن محمد عرفان خان اور محمد اکمل خان ، دوسرے گروپ کے ممتحن حسان ابوالمکرم اور فیروز کمال ، تیسرے گروپ کے حافظ محمد مصطفی اور امیراللہ ، چوتھے گروپ کے حافظ زھیر احمد ، ڈاکٹر نعیم الحق اور پانچویں گروپ کے ڈاکٹر حافظ ظہیر احمد ، سراج عالم زخمی نے اپنی ذمہ داریاں بحسن وخوبی انجام دیں- اس مسابقے میں پہلے گروپ میں رحاب زھیر احمد ، دوسرے گروپ میں حفصہ اکمل ، تیسرے گروپ میں جویریہ زھیر احمد ، چوتھے گروپ میں ضحی اکمل اور پانچويں گروپ میں طوبی اکمل نے پہلی پوزیشن حاصل کی- تمام طلباء وطالبات میں جوش اور خوشی کی لہر تھی۔

 

 

اپووا کے صدر ڈاکٹر عبدالاحد چودھری نے مہمان خصوصی اور صدر محفل کی اپووا کے سرپرست انجنیئر عبدالمعین خان نے تہنیت پیش کی- مہمان خصوصی کو ایک یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا-اولاد کی تربیت کے موضوع پر حافظ محمد مصطفی نے بھی مخاطب کیا اور اولاد کی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ آخر میں ایک مختصر شعری نشست کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس نشست میں جن ہندستانی شعرا نے کلام پیش کیا اور پزیرائی حاصل کی ان میں عبدالاول سنگرامپوری، عبدالرحمان راشدعمری اور سراج عالم زخمی شامل تھے۔ جنرل سکریٹری اپووا سراج عالم زخمی نے شعرا کا خیر مقدم کیا اور دلچسپ انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

 

 

اس محفل میں وصی اللہ ندوی ، عبدالرب خان ، عبدالمبین ندوی ، انجینئر سید غفران احمد ، محمد یعقوب ، شاہد خان ، عبدالحق ، ظفر عالم ، عبدالمعید ، فضل الرحمن کے علاوہ معززان شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فیروز کمال جوائنٹ سکریٹری اپووا کے ہدیہ تشکر پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button