جرائم و حادثات

نظام آباد میں برقی ٹرانسفر مرس کا سرقہ کرنے والی بین الریاستی گینگ کے (8) ممبرس گرفتار 

برقی ٹرانسفر مرس کا سرقہ کرنے والی بین الریاستی گینگ کے (8) ممبرس گرفتار

(5.50) لاکھ روپے، (40) کیلو کاپر کا ئیلس

(2) موٹر سیکل 6سل فون برآمد وضبط

نظام آباد پولیس کمشنر پی سائی چیتنا کی صحافتی کانفرنس

 

نظام آباد 16/ نومبر (ا محمد یوسف الدین خان) تلنگانہ کی نظام آباد و ڈ چیلی پولیس نے بر قی ٹرانسفو مرس کو توڑ کر کا پر کائیل کا سرقہ کرنے والی بین الریاستی ٹولی کے (8) ممبران کو گرفتار کرتے ہوئے انکے اور قبضے سے (5.50) لاکھ روپے (2) موٹر سیکل بشمول 6 سل فون اور اوزار و ہتھیار کو برآمد کیا گیا اس بات کا انکشاف نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنا نے آج کمشنریٹ کا نفرنس ہال میں منعقدہ صحافتی کانفرنس میں کیا انہوں نے بتایا کہ یہ بین الریاستی گینگ اُتر پردیش ، مہاراشٹر۔ کرناٹک ، آندھرا اور تلنگانہ ریاستوں سےتعلق رکھتی ہے

 

نظام آباد ضلع اندلوائی ، در پلی ، ڈچیلی۔ جکر ان پلی ، مینڈورا ، مپکال موڑتاڑ بودھن ٹاون ، بودھن رورل ، نوی پیٹ ، ورنی منڈلوں کے گاؤں و ویرانوں میں واقع برقی ٹرانسفر مرس کو توڑ کر ان سے کاپر کائیلس کا سرقہ کرتے ہوئے فرار ہو جایا کرتے تھے

 

انہوں نے بتایا کہ نظام آباد ضلع میں برقی ٹرامفر مرس کا سرقہ کرنے کے (101) وارداتیں انجام دے چکے ہیں ان میں سیدھا کر احمد نگر مہاراشٹر ، ہر بیہ شرما اتر پردیش ،علی محمد گنٹور ، وینکٹیشور لو اے پی ، رویندر محبوب نگر ، گا جولا سری سیلم سدی پیٹ ،محمد حیدر علی مشیرا باد جبکہ لنگیا میدک ضلع بشمول (8) ملزمین کو گرفتار کیا گیا جبکہ دو ملزمین جو لا انیل میڈچل اور ولی یوپی مفرور ہیں، پولیس کمشنر سائی چیتنا نے بتایا کہ نظام آباد اے سی پی ایل راجہ وینکٹ ریڈی کی قیادت میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی 15 نومبر کو اندلوائی منڈل کے حدود میں واقع گنا رام کے قریب گاڑیوں کی تنیقع کے دوران مشتبہملزمین کو گرفتار کیا گیا پوچھ تاچھ پر ملزمین نے اپنے جرم قبول کیا

 

کمشنر پولیس نے بتایا کہ ڈ چپلی سی آئی کے ونود ، اندلوائی پی آئی سندیپ ، ڈچپلی پس آئی شریف ،جکران پلی یس آئی مہیش اور دیگر پولیس ہیڈ کانسٹبل، کانسٹبلس نے بین الریاستی گینگ کو گرفتار کرنے میں اہم رول ادا کیا جنھیں انکی بہترین کارکردگی پر ر ایوارڈ عطا کیا

 

پولیس کمشتر سائی چیتنا نے عوام الناس سے کہا کہ انکے علاقوں میں کوئی اجنبی و مشتبہشخص نظر آئے تو پولیس کو اطلاع دیں اس صحافتی کانفرنس میں اے سی پی راجہ وینکٹ ریڈی ڈچپلی سی آئی و نود ۔ سب انسپکٹرس سندیپ شریف ، مہیش و دیگر اہلکار موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button