جنرل نیوز

کوہیر میں واٹر سمپ کے پاس مین روڈ کا دیرانہ مسئلہ حل، رکن اسمبلی ظہیر آباد مانک راو کے ہاتھوں تعمیراتی کاموں کا افتتاح 

کوہیر میں واٹر سمپ کے پاس مین روڈ کا دیرانہ مسئلہ حل، رکن اسمبلی ظہیر آباد مانک راو کے ہاتھوں تعمیراتی کاموں کا افتتاح

 

کوہیر – 27 سپٹمبر (اردو لیکس ) ضلع سنگاریڈی کےکوہیر مستقر میں ڈی سی سی بنک کے روبرو ڈرین کا پانی مین روڈ پر جمع ہونے کی وجہ سے راہگیروں اور موٹر گاڑیوں کے آمد و درفت میں کافی دشواریاں درپیش ہو رہی تھی۔ جس کو مد نظر رکھتے ہوئے متعد مرتبہ نمائندگیاں کی گئی تھی، اور بالاخر اس سنگین مسئلہ کے حل کے لیے 24 لاکھ روپے منظور ہوۓ۔ اور آج رکن اسمبلی ظہیرآباد مانک راو کے ہاتھوں تعمیراتی کاموں کا افتتاح عمل میں آیا۔

اس موقع پر نمائندہ سرپنچ کوہیر شیخ جاوید نے رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو، ریاستی وزیر ہریش راو اور رکن پارلیمان ظہیرآباد بی بی پاٹل کا شکریہ ادا کیا۔

اس پروگرام میں نرسملو کوہیر منڈل بی آر ایس صدر عبدالوحید ٹاؤن صدر، ایم اے کلیم یوتھ لیڈر، حنان جاوید ایم پی ٹی سی، سمپت کمار، وینکٹ ریڈی،سبھاش ریڈی، جلیل احمد، طاہر علی، محمد سلیم، یوسف پٹیل، اسلم زید و گرام پنچایت وارڈ اراکین کے علاوہ بی آر ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button