40 سے زائد زائرینِ حرمِ رسول اللہ ﷺ کی شہادت کی خبر نے دل کو غم سے بھر دیا۔مولانا سید تقی رضا عابدی صدر ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل رکن حج کمیٹی

حیدرآباد ۔
_إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ_
مدینہ منورہ میں پیش آنے والے المناک حادثے میں حیدرآباد اور اطراف کے 40 سے زائد زائرینِ حرمِ رسول اللہ ﷺ کی شہادت کی خبر نے دل کو غم سے بھر دیا ہے۔ یہ سانحہ پوری ملتِ اسلامیہ کے لیے ایک عظیم صدمہ ہے، خصوصاً ان خانوادوں کے لیے جنہوں نے اپنے پیاروں کو راہِ زیارت میں قربان ہوتے دیکھا۔
مولانا سید تقی رضا عابدی صدر ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل رکن حج کمیٹی نے اپنے پیغام میں کہا میں اس اندوہناک موقع پر شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ وہ خوش نصیب لوگ ہیں جنہیں حرمِ نبوی ﷺ کی زیارت کے سفر میں شہادت نصیب ہوئی، اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ ربِ کریم انہیں اپنی خاص رحمتوں سے نوازے گا۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔ یہ وقت صبر، دعا اور یکجہتی کا ہے۔ ہم سب اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام زائرین کی حفاظت فرمائے اور ایسے حادثات سے امت کو محفوظ رکھے۔آمین



