نوجوانان و مسلمانان، کے زیراھتمام عظیم الشان جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم واصلاح معاشرہ۔
نوجوانان و مسلمانان، کے زیراھتمام عظیم الشان جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم واصلاح معاشرہ۔
نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل مستقر میں محبوب نگرمتحدہ ضلع کے سطح پر نوجوانان و مسلمانان، اوٹکور کے زیر اھتمام ایک عظیم الشان جلسہ سیرت النبی صلی اللۀ علیہ وسلم واصلاح معاشرہ و تقسیم انعامات بتاریخ 22/نومبر 2025 بروز ھفتہ بوقت شام 6/بجے سے 11/بجے شب بمقام جامع مسجد پنچ میدان میں انشاء اللۀ کل جماعتی اجلاس منعقد ھوگا۔ اس اجلاس کی صدارت مولانا پی ایم ،مزمل صاحب، فرمائیں گے۔ جبکہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے ریاستی وزیر کھیل و افزائش عالی جناب ڈاکٹر واکٹی سری ھری ؛ ؛جناب چٹیم رام موھن ریڈی سابق رکن اسمبلی مکتھل۔ ؛شرکت فرمائیں گے۔
جبکہ مہمانان مقررین و علماۓ کرام مولانا پی۔ایم مزمل رشادی والا جاہی دامت وبرکاتہم خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور ؛محترم جناب پروفیسر محمد عبدالمجید ،سیکرٹری جماعت اسلامی تلنگانہ؛ فضیلت الشیخ عبدالرحیم خرم جامعی امیر حلقہ جمعیت اھل حدیث چندو لال بارہ دری؛محترم جناب عبدالرحمن تلگو مقرر و تلگو داعی گنٹور آندھراپردیش؛ مولانا عبدالقوی حسامی دامت وبرکاتہم صدر مدرس مدرسہ فیض العلوم حسینیہ مکتھل؛ مولانامحمد شفاعت علی نظامی ناظم تعلیمات و خطیب جامع مسجد نارائن پیٹ؛ مولانا نذیر احمد جامعی صدر رحمانیہ انٹرنیشنل اسکول تانڈور؛ مولانا عبدالعلیم کوثر قاسمی ناظم مدرسہ فیض العلوم حسینیہ مکتھل ؛ مولانا غلام حافظ رشادی ناظم مدرسہ تربیت البنات مکتھل ؛خطاب فرمائیں گے
۔اس اجلاس میں امتحان سیرت النبی صلی اللۀ علیہ وسلم کے نتائج کا اعلان کرکے طلباء و طالبات میں انعامات سے نوازہ جاۓگا۔ محمد اسماعیل سابقہ وارڈ ممبر، تمام عوام الناس سے پرخلوص اپیل کی ھے کہ اس عظیم الشان جلسہ عام میں ضرور شرکت فرماکر علماۓ کرام کے بیانات سے استفعادہ حاصل کرتے ھوۓ اس اجلاس کو کامیاب بنائیں۔



