جرائم و حادثات

بی یم بی ملٹی لیول مارکیٹنگ کا سرغنہ گرفتار  زائد رقم کے لالچ میں عوام دھوکہ نہ کھائیں پولیس کمشنر نظام آباد سائی چیتنیا کی پریس کانفرنس 

بی یم بی ملٹی لیول مارکیٹنگ کا سرغنہ گرفتار

زائد رقم کے لالچ میں عوام دھوکہ نہ کھائیں پولیس کمشنر نظام آباد سائی چیتنیا کی پریس کانفرنس

 

نظام آباد/ 20 نومبر (اردو لیکس)

نظام آباد پولیس کمشنرپی سائی چیتنیا نے بتایا کہ بی یم بی ملٹی لیول مارکیٹنگ چئین سسٹم کا کا اہم سرغنہ چندر شیکھر کو غیر قانونی طور پر عوام سے زائد رقم دینے کا لالچ دے کر رقم وصول کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا پولیس کمشنر نظام آباد سائی چیتنیا نے آج پولیس کمشنریٹ کا نفرنس

ہال میں منعقدہ صحافتی کانفرنس کو مخاطب تھے بتایا کہ بی یم بی ملٹی لیول مارکیٹنگ چیئن

سسٹم کے تحت معصوم عوام کو سرمایہ کاری کرنے اور دیگر لوگوں کو بھی ترغیب دینے پر مزید رقم دینے کا جھانسہ دیتے ہوئے بھاری رقومات وصول کیا جاتا رہا اس سلسلے میں بی یم بی مارکیٹنگ کے سی ای او کو گرفتار کیا جا چکا ہے انہوں نے بتایا کہ نظام آباد ضلع میں بی یم بی مارکیٹنگ کے تحت( 775) معصوم افراد کو خوش کن وعدہ کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے تک وصول کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ جب لوگ رقم واپس حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انھیں کچھ نہیں ملتا پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے عوام الناس سے کہا کہ زائد رقم حاصل ہونے کے لالچ میں اس طرح کی دھوکہ دینے والی ملٹی لیول مارکیٹنگ سسٹم کے جھانسی نہ آئیں اگر کوئی کوشش کرتا ہے تو

پولیس کو اسکی اطلاع دیں پولیس کمشنر سائی۔ چیتنیا نے بتایا کہ VI ٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود میں زائد آواز پیدا کرنے والے موٹر سیکلوں کے

سائلینسرس کو موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ضبط کیا گیا انہوں نے بتایا کہ شور مچانے والے اور ماحول کو آلودہ کرنے والے (51) سائیلنرس کو ضبط کرتے ہوئے کاروائی کی گئی انہوں نے شور مچانے والے سائیلئنرس کو فروخت کرنے والے آٹو موبائل شاپ کو انتباہ دیا کہ اس طرح کی فروختگی کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس موقع پر ٹرافک اے سی پی مستان علی VI ٹاون ایس ایچ او ستیش کمار یس آئی سریکانت بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button