جرائم و حادثات

منچریال سے کورٹلہ جانے والی بس حادثہ کا شکار ہونے سے محفوظ 70 مسافرین بال بال بچ گئے

حیدرآباد ۔ جمعرات کی شام ریاست تلنگانہ حاجی پور منڈل کے گڑی پٹ گاؤں میں بس ڈرائیور کی حاضر دماغی نے 70 سے زائد مسافروں کو ایک بڑے حادثے سے بچا لیا

 

 

جب بریک لائنر کی خرابی کی وجہ سے دھواں نکلنے لگا۔پولیس کے مطابق یہ بس کورٹلہ ڈپو کی تھی اور 77 مسافروں کے ساتھ منچریال سے کورٹلہ جا رہی تھی کہ منچریال سے 8 کیلو میٹر دور جب بس کے بریک لائنر میں خرابی کے بعد گڑی پٹ کے قریب پہیوں سے دھواں نکلنا شروع ہوا

 

 

ڈرائیور نے فوراً گاڑی روک دی۔ اس کے فوراً بعد اس نے مسافروں کو خبردار کیا جنہوں نے بغیر کسی تاخیر کے بس سے اتر کر محفوظ مقام پر پناہ لی۔اس حادثے میں محفوظ رہ جانے پر تمام نے راحت کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button