جرائم و حادثات

چلتی ایمبولینس میں لگی آگ نومولود سمیت 4 ہلاک

گجرات کے اراوالی ضلع میں المناک حادثہ نومولود سمیت چار افراد ہلاک

 

احمد آباد۔ ریاست گجرات کے اراوالی ضلع میں پیر اور منگل کی درمیانی رات ایک دلخراش واقعہ پیش آیا۔

 

 

موداسا کے قریب ایک ایمبولینس میں آگ لگنے سے  نومولود سمیت چار افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق نومولود کی حالت بگڑنے پر اسے بہتر علاج کے لیے ایمبولینس کے ذریعے احمد آباد لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں اچانک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

 

 

آگ لگنے کے بعد اگلی سیٹ پر بیٹھے ڈرائیور اور بچے کے کچھ رشتہ دار زخمی حالت میں کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔تاہم پچھلی سیٹ پر موجود نومولود بچہ اس کا باپ ڈاکٹر اور نرس موقع پر ہی زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button