جرائم و حادثات

دو بیویوں نے مل کر شوہر کو زندہ جلادیا۔ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں دل دہلا دینے والی واردات

نظام آباد: حالت نشہ میں ہراساں کرنے پر دو بیویوں نے اپنے شوہر کو زندہ جلادیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیر کے روز ضلع نظام آباد کے بھیمگل منڈل کے دیوکّا پیٹ گاؤں میں پیش آیا۔پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق ملاوت موہن (42) نے

 

 

2001 میں مانالا گاؤں کی رہنے والی کویتا سے پہلی شادی کی تھی جن سے اس کی تین بیٹیاں ہیں۔ بیٹے کی خواہش میں اس نے تالّاپلّی کی سنگیتا سے دوسری شادی کی لیکن اس سے بھی اسے تین بیٹیاں بتائی گئی ہیں جن میں

 

 

سے ایک کی موت ہوگئی۔موہن بینڈ باجا بجاتا تھا جبکہ دونوں بیویاں کھیتوں میں مزدوری کرتی تھیں۔ موہن اکثر شراب پی کر آتا اور بیویوں سے جھگڑا کرتا انہیں ہراساں کرتا تھا۔ اتوار کی رات بھی اس نے جھگڑا کرتے ہوئے دونوں کو کمرے میں

 

 

بند کر دیا۔ اسی وقت دونوں بیویوں نے اسے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پیر کی صبح وہ یٹرول خرید کر لائیں۔ پھر گھر کے صحن میں کرسی پر سوئے ہوئے موہن پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور وہاں سے فرار ہوگئیں۔

 

 

آگ کی لپیٹ میں آ کر موہن موقع پر ہی جل کر ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button