جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ عنبر پیٹ فلائی اوور سے گر کر موٹر سائیکل سوار ہلاک

حیدرآباد۔  شہر کے عنبرپیٹ علاقے میں پیر کی علی الصبح فلائی اوور سے گر کر ایک موٹر سائیکل سوار شخص کی موت واقع ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق متوفی کاچی گوڑہ سے امبرپیٹ کی سمت موٹر سائیکل پر فلائی اوور سے گزر رہا تھا۔

 

جیسے ہی وہ چی نمبر چوراہے کے قریب پہنچا تو اس کی بائیک بے قابو ہو کر فلائی اوور کی ریلنگ سے ٹکرا گئی جس کے بعد وہ نیچے جا گرا۔ شدید جھٹکے کے باعث اس کے سر پر گہری چوٹ آئی اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔حادثے کی مکمل تفصیلات ابھی معلوم ہونا باقی ہیں۔

 

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button