دسمبر 3 کو حیدرآباد میں منعقدہ مہا دھرنا کو کامیاب بنائیں: نارائن ریڈی صدر ٹی یو ڈبلیو جے ( آئی جے یو) نارائن پیٹ کی اپیل
3 دسمبر کو حیدرآباد میں منعقدہ مہا دھرنا کو کامیاب بنائیں: نارائن ریڈی صدر ٹی یو ڈبلیو جے ( آئی جے یو) نارائن پیٹ کی اپیل
نارائن پیٹ: نارائن پیٹ ٹی یو ڈبلیو جے (آئی جے یو) نارائن پیٹ ضلع صدر نارائن ریڈی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 3 دسمبر کو حیدرآباد میں مانصاب ٹینک میں محکمہ اطلاعات کے دفتر کے سامنے منعقد ہونے والے مہا دھرنا میں ہر صحافی بھرپور انداز میں حصہ لے کر اسے کامیاب بنائیں
۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حل طلب مسائل پر حکومت کی سرد مہری جاری ہے۔ صحافیوں کو مکانات کیلئے اراضیات کے الاٹمنٹ میں ٹال مٹول’حق لازمی تعلیم کے تحت صحافیوں کے بچوں کی تعلیمی سہولت’ گزشتہ دو سال سے ایکریڈئیشن کی عدم تجدید’آروگیہ شری کے تحت علاج معالجہ کی سہولتوں کا فقدان’ سرکاری کمیٹیوں بشمول ریاستی وضلع سطح کی ایکریڈیشن کمیٹیوں میں اردو صحافیوں کی شمولیت’اردو صحافیوں کیلئے منڈل سطح پر ایکریڈئیشن’چھوٹے اخبارات کے مسائل اشتہارات کے بقایا جات کی ادائیگی’صحافیوں و ان کے ارکان خاندان کی فلاح و بہبود کیلئے’صحافیوں کو نئے راشن کارڈس کی اجرائی’ سرکاری ملازمین کے خطوط پر علاج کی سہولتیں’اور دیگر مطالبات کو لیکر یہ مہا دھرنا منعقد ہونے جارہا ہے
۔نارائن ریڈی نے کہا کہ ریاست میں عوامی مسائل بڑھتے جارہے ہیں اور حکومت ان پر توجہ دینے میں ناکام ہورہی ہے۔ کسانوں کی مشکلات، کارخانوں میں مزدوروں کی حالت، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں،، بے روزگاری سمیت کئی اہم مسائل پر حکومت کو بارہا آگاہ کیا گیا مگر خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ ریاست بھر سے ہزاروں کارکن، خواتین، مزدور، کسان اور نوجوان دھرنے میں شریک ہوکر اپنی آواز بلند کریں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صبح 10 بجے مہا دھرنا شروع ہوگا، جس میں ریاست گیر قائدین بھی شرکت کریں گے۔ضلع کے تمام عہدیداران، کارکنان، سماجی تنظیمیں اور عوام سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔



