جنرل نیوز

مسجد نبوی ﷺ میں دختر کی محفل نکاح اور عمرہ کی سعادت سے واپسی پر صحافتی برادری کیجانب سے    روزنیوز کے جناب نسیم احمد وسیم کی تہنیتی تقریب 

مسجد نبوی ﷺ میں دختر کی محفل نکاح اور عمرہ کی سعادت سے واپسی پر صحافتی برادری کیجانب سے    روزنیوز کے جناب نسیم احمد وسیم کی تہنیتی تقریب

 

حیدرآباد ۔ (راست )ممتاز صحافی اور روز نیوز کے چئیرمین سید نسیم احمد وسیم کی مدینہ منورہ میں اپنی دختر کی شادی کے فریضہ کی تکمیل اور پھر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد حیدرآباد واپسی پر حیدرآباد کی صحافتی برادری کی جانب سے ان کی تہنیت کا سلسلہ جاری ہے

 

۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر حیدرآباد کے علاقہ بنڈلہ گوڑہ میں سید نسیم احمد وسیم کی رہائیش گاہ پر ضیافت اور ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔اس موقع پر صحافتی برادری کے ارکان سید سجاد الحسنین ایکزکٹیو ایڈیٹر سیاست ٹی وی ۔سید شفیع الدین قادری ایڈیٹر انٹر نیشنل افئیرس منصف ٹی وی ۔آعظم علی خان ایڈیٹر فور ٹی وی نیوز ۔رو ف آعظمی ایڈیٹر یکجہتی نیوز ۔سید سلیم چشتی ممتاز سماجی کارکن ٹولی چوکی ۔ سید مسعود احمد نائب مدیر روز نیوز ۔سید نصیر احمد شعبہ ٹکنالوجی ۔ محمد مقتدر عمران مدیر اعلی عصر حاضر کے علاوہ جناب محمد دستگیر ممتاز سائیکلسٹ ۔جناب خ´لیل احمد بیگ زمین دار نظام آباد ۔ اور جناب بصیر احمد خان سئنیر پروڈیوسر منصف ٹی وی نے شرکت کی

 

۔اس موقع پر جناب نسیم احمد وسیم چئیرمین روم نیوز کی کثرت سے گلپوشی کی گئی ۔اس محفل میں جناب شفیع قادری صاحب اور جناب بصیر احمد صاحب نے اپنی مدھر آواز میں رفیع صاحب کے گیت سنا کر محفل کو موسیقی ریز بنادیا

 

۔اس موقع پر شفیع قادری صاحب روئف آعظمی صاحب سجاد الحسنین صاحب اور سید سلیم چشتی صاحب نے سید نسیم احمد وسیم کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی صحافتی حدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور مدینہ منورہ مسجد نبوی میں اپنی دختر کے عقد نکاح سر انجام دینے پر انہیں پر خلوص مبارکباد پیش کی ۔رات دیر گئے جناب مسعود احمد کے شکریہ سے محفل کا اختتام ہوا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button