گمشدہ و سرقہ شدہ 170موبائل فونز کی ریکوری میلہ میں مالکان کے حوالے – نظام آباد اے سی پی راجہ وینکٹ ریڈی کا بیان
نظام آباد میں گمشدہ و سرقہ شدہ
( 170) موبائل فونز مبلغ (17 لاکھ ) کی سل فون ریکوری میلہ میں مالکان کے حوالے
نظام آباد اے سی پی راجہ وینکٹ ریڈی کا بیان
نظام آباد 4/نومبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)نظام آباد ڈویژن کے بشمول ریاست و پڑوسی ریاستوں کے مختلف علاقوں میں حال ہی گمشدہ یا سرقہ کئے گئے ( 170) موبائل ٹریس کئے جسکی مالیت (7 1)لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ضلع پولیس دفتر میں ایک سیل فون ریکوری میلہ کا انعقاد عمل لاتے ہوئے متعلقہ موبائل فونز کے مالکان کے حوالے کیا گیا
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پولیس نظام آباد ایل راجہ وینکٹ ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں موبائل فون کے بغیر ایک چھوٹا سا لین دین بھی نہیں کرسکتے اور مجرمین جو جانتے ہیں کہ عوام اپنی قیمتی معلومات جیسے بینک اکاؤنٹس اور پاس ورڈ اپنے موبائل پر محفوظ کرتے ہیں سارقین موبائل فونز کا سرقہ کرتے ہوئے ویک پاس ورڈ بریک کرکے فون ہے گوگل ہے کے اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے پیسے کما رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ جو افراد اپنا موبائل فون کھو دیتے ہیں وہ نہ صرف اپنے موبائل فون بلکہ اپنی ذاتی معلومات اور پیسے بھی کھو دیتے انہوں کہا کہ کسی کا موبائل فون گم ہو یا چوری ہو جائے فوری طور پر CEIR پورٹل ( https://www.ceir.gov.in ) پر بلاک کر دیں اور متعلقہ اسٹیشن میں اس کی اطلاع دیں
۔انہوں نے اگر کوئی سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدتا ہے تو دکان کے مالک سے رسید حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فونز سارقین موبائل شاپس میں چوری شدہ فون فروخت کر رہے ہیں
اور عوام یہ جانے بغیر کہ وہ چوری شدہ فون کم قیمت پر خرید کر دھوکہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے اگر کوئی یہ جانتے ہوئے بھی فون خریدے گا کہ یہ چوری کیا گیا ہے

۔



