اوٹکور میں نامزدگی کا آخری دن، اہم پارٹیوں کا پاور شو – خواتین کے لئے مختص سرپنچ سیٹ پر زبردست مقابلہ

اوٹکور میں نامزدگی کا آخری دن، اہم پارٹیوں کا پاور شو
خواتین کے لیے مختص سرپنچ سیٹ پر زبردست مقابلہ
اوٹکور، 5 دسمبر ۔ اوٹکور میں پنچایتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے نامزدگی کے آخری روز مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ جمعہ کو نامزدگی کی مدت کے اختتام کے ساتھ ہی قصبے میں سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔
اہم جماعتوں کانگریس، بی جے پی، بی آر ایس، ایم ائی ایم ،کے رہنماؤں نے اپنے سرپنچ اور وارڈ امیدواروں کے ہمراہ ڈھول اور دف کے ساتھ ریالی کی شکل میں جلوس نکال کر پرچۂ نامزدگی داخل کیے، جس سے قصبے کا سیاسی ماحول گرما گیا۔چونکہ سرپنچ سیٹ عام خواتین کے لیے مختص ہے، اس لیے تمام بڑی پارٹیوں نے اپنی خاتون امیدواروں کو میدان میں اتارا۔کانگریس کی جانب سے منیما گوپال ریڈی، دنتن پلی سجتا یگنیشور ریڈی، کنٹیماری سائیلیلا راگھویندر ،اور تپا جیا پرادتتو، نے نامزدگی داخل کی۔بی جے پی سے للیتہ بھاسکر، رادھا کرشنایا گوڈ، رینوکا بھارت ، اور رینوکا نے پرچۂ نامزدگی جمع کرایا۔
اسی طرح ایم آئی ایم کی جانب سے اور صابرہ بیگم نے نامزدگی داخل کیں۔وارڈ ممبر سیٹوں کے لیے کانگریس، بی آر ایس، بی جے پی، ایم آئی ایم ،اور ویلفیر پارٹی کے حامیوں کی جانب سے بھی بڑی تعداد میں درخواستیں داخل کی گئیں۔نامزدگی مراکز پر، ایم پی ڈی او کشور کمار، نے انتظامات کی نگرانی کی، جبکہ ایس آئی رمیش، کی قیادت میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔



