نیشنل

ممبئی میں زیر تعمیر فلائی اوور بریج منہدم،بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ویڈیو وائرل

ممبئی: ریاست مہاراشٹر ممبئی۔گوا ہائی وے پر چپلون میں بنائے جا رہے سب سے طویل فلائی اوور برج کے بیچ میں واقع دو گرڈر اچانک منہدم ہوگئے۔ فلائی اوور کا گرڈر ٹوٹنے سے آس پاس کے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ فی الحال پل پر کام روک دیا گیا ہے۔ پل گرنے کے واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ اس ویڈیو میں پل کے کچھ حصوں کو نیچے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق پل گرنے کا واقعہ آج صبح 8.30 بجے پیش آیا۔ اچانک علی الصبح چپلون میں ممبئی گوا ہائی وے کے فور لین کے زیر تعمیر پل کا گرڈر گر گیا۔ کچھ دیر بعد فلائی اوور کا ایک حصہ گر گیا۔ پل پر کام کرنے والی کرین بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

 

اس فلائی اوور برج میں جملہ 46 پلرس ہیں۔ صبح 8.30 بجے پل کے درمیانی حصے کے دو گرڈر اچانک ٹوٹ گئے۔ پل کے چھٹے ستون تک کا کام مکمل ہو چکا ہے لیکن پیر کی صبح اچانک فلائی اوور کا گرڈر گرنے کی وجہ سے زور دار آواز آئی۔ تاہم دوپہر 2 بجے سے 2.30 بجے کے درمیان ایک فلائی اوور گر گیا۔ اس کے علاوہ اس پر کام کرنے والی کرین کو بھی مکمل نقصان پہنچا ہے۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی تصویر سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی۔

 

ذرائع کے مطابق ممبئی۔گوا ہائی وے پر چپلون میں فلائی اوور کا کام چل رہا ہے۔ صبح جب تعمیر جاری تھی کہ اچانک زور دار آواز آئی اور پل کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔ اس دوران شہری جان بچانے کیلئے دوڑتے نظر آئے۔ پل کا کچھ حصہ گرنے سے آس پاس کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

 

اس فلائی اوور کا کام گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جب پل گرا تو دھماکے جیسی زوردار آواز آئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button