جنرل نیوز

وزیر تلنگانہ ڈاکٹر واکٹی سری ہری کے تعاون سے گاؤں کی ہر شعبے میں ترقی کروں گی: کانگریس سرپنچ امیدوار ڈی سجاتا

وزیر تلنگانہ ڈاکٹر واکٹی سری ہری کے تعاون سے گاؤں کی ہر شعبے میں ترقی کروں گی: کانگریس سرپنچ امیدوار ڈی سجاتا

 

اوٹکور۔اوٹکور منڈل میں کانگریس پارٹی کی سرپنچ امیدوار ڈی سجاتھا یگنیشور ریڈی نے جمعرات کے روز اپنے حامیوں کے ہمراہ بھرپور انتخابی مہم چلائی۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر تینگانہ ڈاکٹر واکٹی سری ہری کے تعاون سے اوٹکور گاؤں کی ہمہ جہت ترقی ان کی اولین ترجیح ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے گاؤں کی ترقی رکی ہوئی ہے

 

، لیکن اگر عوام انہیں سرپنچ بننے کا موقع دیں تو وہ تمام بنیادی مسائل کے حل کے لیے انتھک کوشش کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب خاندانوں کو اندراما گھروں کی منظوری دلوانے کی ذمہ داری وہ خود اٹھائیں گی۔ڈی سجاتا نے کہا کہ کانگریس حکومت کی فلاحی اسکیموں کو شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچانا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

 

انہوں نے وعدہ کیا کہ گاؤں میں بنیادی ڈھانچہ مضبوط کیا جائے گا، نالیوں کی تعمیر مکمل کی جائے گی اور 16 وارڈوں کو بلا تفریق ترقی دی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انہیں کامیاب بنا کر گاؤں کی تقدیر بدلنے کا موقع دیں

 

۔اس پروگرام میں سنگل ونڈو صدر بال ریڈی، سابق زیڈ پی ٹی سی سوریہ پرکاش ریڈی، منیما، سابق سنگل ونڈو صدر ایلکوٹی نارائن ریڈی، منڈل یوتھ کانگریس صدر مہیش، اقلیتی صدر جلال،سینیئر کانگرس قائد محمد خورشید گدوال،ناصر خان،ضمیر علی،محمد انور،عبدالسلیم،محمد عرفات ،ٹاؤن صدر لنگم سمیت دیگر مقامی کانگریس قائدین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button