بالی ووڈ گلوکار سونو نگم پر ممبئی میں حملہ
ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور گلوکار سونو نگم پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ گلوکار اور ان کے بھائی پر میوزک کنسرٹ کے دوران حملہ کیا گیا۔ دونوں کو ہاسپٹل لے جایا گیا ہے سونو نگم محفوظ ہیں جبکہ ان کا بھائی بری طرح زخمی ہے۔ سونو نگم کا کہنا ہے کہ ان کے باڈی گارڈ نے انہیں بحفاظت بچا لیا۔گلوکار سونو سونو نگم نے آدھی رات کو چیمبور پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے ایم ایل اے پرکاش فاٹرپیکر کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کے بعد اب سونو نگم نے اس معاملے پر خاموشی توڑی ہے۔
Singer Sonu Nigam who raised his voice about Azan Loudspeakers attacked by Janab Uddhav Thackeray MLA Prakash Phaterpekar and his goons in music event at Chembur. Sonu has been taken to the hospital nearby. pic.twitter.com/32eIPQtdyM
— Sameet Thakkar (@thakkar_sameet) February 20, 2023
سونو نگم نے آج خود سامنے آکر سارا واقعہ بتایا ہے۔ سونو نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ”میں کنسرٹ کے بعد اسٹیج سے نیچے آرہا تھا کہ سیلفی یا فوٹو کےلیے سوپنل پرکاش فاٹرپیکر نے مجھے پکڑ لیا۔ پھر اس نے ہری اور ربانی کو دھکا دیا جو مجھے بچانے آئے تھے۔ پھر میں سیڑھیوں پر گر پڑا۔ میں نے شکایت درج کرائی ہے۔”
Sonu Nigam records his statement at Chembur police station regarding the incident that took place at his live concert @SonuNigamForum @SonuNigamSpace @Real_SonuNigam #sonunigam #SonuNigam pic.twitter.com/lRdl8gctFD
— Surya V Ravane (@SuryaRavane) February 21, 2023