تلنگانہ

حیدرآباد لوکل باڈی ایم ایل سی انتخابات میں مجلس کی تائید کرنے بی آر ایس پارٹی کا اعلان

File Photo

حیدرآباد _ 21 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد  لوکل باڈی  ایم ایل سی انتخابات  میں حکمران جماعت بی آر ایس نے  مجلس  پارٹی کی تائید کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے مجلس پارٹی کی جانب سے انہیں سیٹ الاٹ کرنے اور ماضی کی طرح ان کی تائید کرنے کی اپیل کا مثبت جواب دیا ہے ۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے پارٹی قائدین سے بات چیت کے بعد حیدرآباد لوکل باڈی ایم ایل سی انتخابات میں مجلس پارٹی کے امیدوار کی مکمل تائید کا فیصلہ کیا ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ تین معیاد سے حیدرآباد لوکل باڈی ( جی ایچ ایم سی ) سے منتخب ہونے والے ایم ایل سی کی سیٹ پر مجلس کی نمائندگی کی ہے اس سیٹ پر مجلس کے رکن کونسل جناب آمین الحسن جعفری نمائندگی کررہے ہیں ان کی میعاد ختم ہورہی ہے جس کے پیش نظر 13 مئی کو اس سیٹ پر انتخابات ہونے والے ہیں اس مرتبہ بھی بی آر ایس نے مجلس کو یہ سیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جہاں مجلس کے امیدوار کی بی آر ایس پارٹی کے کارپوریٹرس اور ارکان مقننہ ووٹ دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button