نیشنل

مسلم طالب علم کو تھپڑ لگوانے کا واقعہ _ اسکول کو بند کردیا گیا ، شر پسند ٹیچر اسکول کی مالک تھی

لکھنو _ 27 اگست ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے مظفر نگر ضلع کے نیہا پبلک اسکول جہاں ایک مسلم بچے کو اس کے ہم جماعت نے ٹیچر ترپتا تیاگی کی ہدایت پر تھپڑ مارا تھا جس نے ایک وائرل ویڈیو میں محمدین کے بارے میں کچھ قابل اعتراض تبصرے کیے تھے، اسے فی الحال بند کردیا گیا ہے۔ مظفر نگر کی پرائمری ایجوکیشن آفیسر شبھم شکلا نے تصدیق کی کہ نیہا پبلک اسکول کو اپنے افیلیشن کو واضح کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ نیہا پبلک اسکول محکمہ کے معیار پر پورا نہیں اترتا ہے اور یوپی تعلیمی بورڈ کی جانب سے اسکول کی شناخت ختم کرنے کے لیے سینئر حکام کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ ایک افسر نے بتایا کہ "تمام 50 طلباء کو ایک ہفتے کے اندر ضلع کے سرکاری اسکول یا دیگر اسکولوں میں منتقل کردیا جائے گا۔

 

نیہا پبلک اسکول کھبہ پور گاؤں کا واحد خانگی اسکول ہے، جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ اسکول ترپتا تیاگی کی ملکیت ہے، جس پر فرقہ وارانہ تبصرے کرنے اور بچوں کو اپنے ہم جماعت کو مارنے کا حکم دینے کا الزام ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button