انٹر نیشنل

ہندوستانی نژاد مسلم خاتون نبیلہ سید کی امریکی وسط مدتی انتخابات میں شاندار کامیابی

نئی دہلی: 23 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی مسلم خاتون نبیلہ سید نے امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں شاندرا کامیابی حاصل کی ہے، وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوارتھیں۔ نبیلہ نے امریکہ میں الینوائے ریاستی مقننہ کے 51 ویں ہاؤس ڈسٹرکٹ کے لیے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی سب سے کم عمر نمائندہ کے طور پر تاریخ رقم کی ہے۔ نبیلہ سید نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا نام نبیلہ سید ہے۔ میں ایک 23 سالہ مسلمان، ہندوستانی نژاد امریکی خاتون ہوں۔ ہم نے ابھی ریپبلکن کے زیر قبضہ مضافاتی ضلع پر اقتدار کو تبدیل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button