جرائم و حادثات

کوکر سے حملہ کرکے خاتون کا قتل ، نعش سوٹ کیس میں ڈال کر ٹھکانہ لگانے کی کوشش ۔ دہلی کے قریب دل دہلا دینے والی واردات

نئی دہلی: جدید معاشرے میں انسان اچھے برے کی تمیز بھولتا جا رہا ہے اور انسانیت کو شرمندہ کرنے والے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ کرایہ مانگنے پر مکان مالکن کے قتل کا واقعہ دہلی کے قریب غازی آباد میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق

 

یہ واقعہ غازی آباد کے راج نگر ایکسٹینشن میں واقع آرا چِمیرا رہائشی کمپلیکس میں پیش آیا۔ یہاں کرائے پر رہنے والے افراد گزشتہ چار ماہ سے کرایہ ادا نہیں کر رہے تھے۔ مکان مالکن دیپ شکھا شرما (48) نے کرایہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا

 

جس کے اگلے ہی دن سوٹ کیس میں اس کی نعش ملی۔کرایہ مانگنے پر مکان مالکن کے قتل کے الزام میں ایک جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش کرائے کے فلیٹ میں موجود سوٹ کیس سے برآمد کی جس کے بعد

 

ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔اُمیش شرما اور دیپ شکھا شرما کے پاس سوسائٹی میں دو فلیٹس ہیں۔ ایک فلیٹ میں وہ خود رہتے تھے جبکہ دوسرا کرائے پر دیا گیا تھا جہاں اجے گپتا اور اکرتی گپتا نامی جوڑا مقیم تھا۔ اجے گپتا

 

ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ ہے اور چار ماہ سے کرایہ ادا نہیں کر رہا تھا۔ چہارشنبہ کے روز پیشے کے اعتبار سے ٹیچر دیپ شکھا گپتا جوڑے کے فلیٹ پر کرایہ کے سلسلے میں بات کرنے گئی تھیں۔ اس وقت ان کے شوہر گھر پر موجود

 

نہیں تھے۔ جب دیپ شکھا کافی دیر تک واپس نہ آئیں تو گھریلو ملازمہ مینا نے ان کی تلاش شروع کی۔ اسی دوران وہ گپتا جوڑے کے فلیٹ پر گئی جہاں ان کے رویہ اور جوابات مشکوک محسوس ہوئے۔مینا نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک

 

کروائی،جس میں یہ بات سامنے آئی کہ دیپ شکھا فلیٹ کے اندر تو گئی تھیں لیکن باہر نہیں نکلیں۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

اسی دوران معاملہ بھانپ کر گپتا جوڑے نے ایک اور بڑی سازش رچنے کی کوشش کی مگر مینا کی بروقت ہوشیاری سے ان کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ ایک بڑا سوٹ کیس لے کر باہر نکلتے اور آٹو بُلانے کی کوشش کرتے دیکھ کر مینا نے انہیں روک

 

لیا۔ پولیس کے پہنچنے کے بعد جب فلیٹ کی تلاشی لی گئی تو ایک سنسنی خیز انکشاف ہوا۔ مقتولہ کی نعش سوٹ کیس میں برآمد ہوئی۔ ملزمین نعش کو سوٹ کیس میں ڈال ککر کہیں ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنا رہے تھے، جسے ملازمہ

 

نے ناکام بنا دیا۔پولیس کے مطابق دیپ شکھا کو پہلے پریشر کُکر سے سر پر وار کر کے زخمی کیا گیا، پھر دوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔ مقتولہ کے ارکان خاندان کی شکایت پر کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button