این آر آئی

ہند، سعودی تجارت کے فروغ پر سفیر ہند سے چیرمین MAN اور MASAH کنسٹرکشن کا تبادلہ خیال 

ریاض ۔ کے این واصف

ممالک میں عموماُ اور سعودی عرب مین خصوصاُ جہاں لاکھون کی تعداد میں ہندوستانی آباد ہیں وہیں چند قابل فخر ہندوستانیون نے یہاں بڑے پیمانے پر اپنے بزنس قائم کئے ہوئے ہیں۔ ان میں سرفہرست MASAH کنسٹرکشن کمپنی (سعودی عرب) MASAH اسپشلائزڈ کنسٹرکشن کمپنی (UAE) اور MAN کنسٹرکشن کمپنی (انڈیا) ہیں۔

 

ان کمپنیز کے چیرمین انجینئر محمد عبدالنعیم اور سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔ سفارتخانہ ہند ریاض میں ہوئی اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بزنس کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا اور ہند سعودی کے درمیان تجارت کے میدان میں مزید فروغ کے امکانات پر تفصیلی گفتگو رہی۔ سفارت ہند ریاض نے اس ملاقات کو ایمبیسی نے اپنی آفیشیل سائٹ پر بھی پوسٹ کیا۔

 

واضح رہے کہ MASAH کنسٹرکشن کمپنی (KSA) کا شمار سعودی عرب کی بڑی تعمیراتی کمپنیون میں ہوتاہے۔ جس نے اب تک سعودی عرب کے مختلف شہرون میں کئی ہمہ منزلہ عمارتیں، ایرپورٹ وغیرہ جیسے پروجکٹس تعمیر کئے ہیں۔ اسی طرح MASAH اسپشلائزڈ کنسٹرکشن کمپنی (UAE) اور MAN کنسٹرکشن کمپنی (انڈیا) بھی مسلسل اپنی کامیابیون کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں۔

 

ان کمپنیون کی کامیابیون کے پیچھے جو طاقت کار فرما ہے وہ ہے انجینئر محمد عبدالنعیم اور ان کی قابل ٹیم ہے۔ حیدرآباد کے قابل فخر فرزند انجنیئر محمد عبدالنعیم سعودی عرب میں کام کرنے کا ایک طویل تجربہ اور وژن رکھتے ہیں۔ اپنے طویل تجربہ کی بنیاد پر انجینئر نعیم نے اپنے بزنس کو متحدہ عرب امارات اور اپنے وطن میں بھی پھیلایا ہے۔

 

انجینئر نعیم کنسٹرکشن کے علاوہ اب کچھ دیگر میدانوں میں بھی اپنے کاروبار کو وسعت دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button