ایجوکیشن

گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے طلباء کا ووکسن یونیورسٹی کا مطالعاتی دورہ

ظہیر آباد۔پریس نوٹ: گورنمنٹ ڈگری کالج کے شعبہ کامرس اور سماجی علوم کے طلباء و طالبات کے ایک گروپ نے کالج لیکچررس کے ساتھ کمکول سنگاریڈی میں واقع بین الاقوامی ووکسن یونیورسٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ یونیورسٹی کی پروفیسر شلپا اگروال کی دعوت پر اس مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی میں طلباء نے لائبریری‘ ریسرچ سنٹرکامرس لیب اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ وہاں منعقدہ کامرس کوئز میں طلباء کو شامل کیا گیا۔اور طلباء کو شعبہ مینجمنٹ‘کامرس اور فینانس لٹرسی کے تعلق سے شعور بیداری کی گئی۔ ظہرانے کے بعد یونیورسٹی کی جانب سے قریبی مقامات کو یونیورسٹی سے جوڑنے اور غریب و نادار طلباء کی مالی امداد کے لیے شروع کیے گئے اختراعی پروگرام”فینانس اسٹوڈیو“ کی افتتاحی تقریب میں کالج کے پرنسپل لیکچررس اور طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے ووکسن یونیورسٹی کے انتظامیہ اور اساتذہ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد اور ووکسن یونیورسٹی سنگاریڈی اور ظہیر آباد علاقوں میں خواندگی کو فروغ دینے اور طلباء کو تعلیم کے شعبے میں ہونے والی ترقی سے واقف کرانے کے لیے باہمی تعاون کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر شلپی اگروال سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج پہنچ کر طلباء کے لیے مالیاتی خواندگی سے متعلق خصوصی توسیعی لیکچر دیا اور طلباء کو ووکسن یونیورسٹی کا مطالعاتی دورہ کرنے کی دعوت دی۔ اس مطالعاتی دورے میں کالج کے لیکچررز ڈاکٹر رویندر ریڈی‘ ڈاکٹر محمد غوث‘ ڈاکٹر راجندر کمار‘ مظفر‘ تنویر‘بدر سلطانہ اور انگریزی‘تلگو اور اردو میڈیم کے طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button