گذشتہ 3 سالوں کے دوران بودھن روڈ پر 19 افراد ہلاک ۔ ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے عہدیداروں کے ہمراہ بلاک اسپاٹس کا معائنہ کیا

سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں
گذشتہ 3 سالوں کے دوران بودھن روڈ پر 19 افراد ہلاک ۔ ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے عہدیداروں کے ہمراہ بلاک اسپاٹس کا معائنہ کیا
نظام آباد:20/ ڈسمبر(نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) نظام آباد ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے عہدیداروں کو سڑک حادثات کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے آج ایڈیشنل کلکٹر انکت، ایڈیشنل ڈی سی پی بسواریڈی اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ نظام آباد شہر کے مضافات میں بلاک اسپاٹس کا معائنہ کیا
جہاں اکثر حادثات پیش آتے ہیں انہوں نے ماکلو ر منڈل میں مانک بنھنڈار چوراہے کے قریب سکجیت اسٹارچ مل کے قریب اور بودھن روڈ پر بالمقابل این این پیالس فنکشن ہال اہم سڑکوں کا دورہ کیا۔ بودھن روڈ پر ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے مذکورہ مقامات پر حادثات کی زیادہ تعداد کی وجوہات پر پولیس، عمارات وشوراع پنچایت راج، ٹرانسپورٹ اور دیگر محکموں کے عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا
۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین سالوں میں خاص طور پر بودھن روڈ این این پیالس فنکشن ہال کے قریب پیش آئے سڑک حادثات میں 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد ضلع نظام آباد کا یہ علاقہ ان علاقوں میں 20 ویں مقام پر ہے
جہاں سڑک حادثات میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ مسئلہ کی سنگینی کے پیش نظر انہوں نے عہدیداروں کو سڑک حادثات کے انسداد کے لئے جنگی بنیادوں پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی انہوں نے آر اینڈ بی اور پولیس حکام کو مشورہ دیا کہ وہ سڑکوں کے دونوں اطراف سے تجاوزات کو ہٹائیں اور بلاک اسپاٹس کے طور پر شناخت شدہ علاقوں میں سڑک کی توسیع کا کام کریں۔
سڑک کی توسیع میں رکاوٹ بننے والے برقی کے کھمبوں کو فوری ہٹایا جائے۔ ضلع کلکٹر کرشنا ریڈی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ نہ صرف مانک بھنڈار کے قریب بلکہ ضلع بھر کی تمام سڑکوں پر بلاک اسپاٹس کے طور پر شناخت شدہ علاقوں میں حادثات پر قابو پانے کے لئے تمام ضروری احتیاط موثر اقدامات روبہ عمل لائیں انہوں نے کہا کہ کارنر موڑ، کلورٹس اور سڑک کی غلط تعمیر جیسی چیزوں کو درست کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حادثات کے علاقوں میں موٹرسائیکل سواروں کو چوکس کرنے کے لئے سائن بورڈز لگائے جائیں۔ آر ٹی سی بس ڈرائیوروں اور دیگر نجی گاڑیوں کے آپریٹرز کے درمیان ٹریفک قوانین کی واضح سمجھ پیدا کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے جائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ روڈ سیفٹی کے معیارات پر عمل کیا جائے۔
بلاک اسپاٹس کا معائنہ کرنے والے عہدیداروں کی ٹیم میں نظام آباد میونسپل کارپوریشن کمشنر دلیپ کمار، نظام آباد ٹریفک اے سی پی مستان علی، موٹر وہیکل انسپکٹر ڈی سرینواس، آر اینڈ بی آفیسر پروین، ایدھر منیجر ہرشا اور دیگر شامل تھے۔



