جرائم و حادثات

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں پرائیویٹ ٹراویلس بس الٹ گئی

حیدرآباد _ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے کوہیر منڈل کے چنتل گھاٹ کے قریب این ایچ 65 پر منگل کی صبح ایک پرائیویٹ ٹراویلس بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگے جا رہی بس کو بچانے کی کوشش میں یہ حادثہ پیش آیا

 

۔ بس کرناٹک سے حیدرآباد جا رہی تھی۔حادثے کے بعد زور دار آواز سن کر مقامی لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ بس میں سوار مسافر شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور مدد کے لیے چیخ و پکار کرنے لگے۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس، ہائی وے عملہ اور مقامی افراد نے مل کر مسافروں کو ایک ایک کر کے بس سے باہر نکالا۔حادثے کے وقت بس میں 36 مسافر سوار تھے۔ اس واقعہ میں دو مسافر زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر کے علاج فراہم کیا گیا

 

پولیس کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی۔ بڑے حادثے کے باوجود محفوظ باہر نکل آنے پر بس میں سوار مسافروں نے راحت کی سانس لی۔ بعد ازاں مسافر مختلف گاڑیوں کے ذریعے اپنی اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہو گئے۔

 

اس حادثے کے سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی جانچ شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button