جرائم و حادثات

ظہیر آباد نماز کیلئے جانے والے نوجوان کے قتل کا معمہ حل۔ کالے جادو کے شبہ میں قتل کا انکشاف

حیدرآباد ۔ریاست تلنگانہ کے ظہیر آباد میں سنسنی پیدا کرنے والے قتل کے معمہ کو پولیس نے حل کر لیا ہے۔ کالا جادو یعنی بھانامتی کرنے کے شبہ میں محمد تاج الدین نامی شخص کا قتل کرنے والے تین ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

 

گرفتار ہونے والوں میں محمد حسن قریشی، شیخ مکرم اور اکبر شامل ہیں۔ ڈی ایس پی سائیدا نائک نے میڈیا کو بتایا کہ چند دن قبل تینوں ملزمین کو شبہ ہوا کہ محمد تاج الدین کالا جادو کر رہا ہے، انہوں نے کئی مرتبہ اسے وارننگ بھی دی۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی جس پر انہوں نے قتل کا فیصلہ کیا۔

 

اتوار کے دن تاج الدین جامع مسجد نماز کے لیے جا رہا تھا کہ منصوبہ طریقہ سے ملزمین اسے ایک مقام پر لے گئے اور انہوں نے زیر تعمیر عمارت کے پاس اسے زد و کوب کیا اور اس کے بعد رسی سے گرا گھونٹنے کے بعد تیز دھار ہتھیار سے اس کا گلا بھی کاٹ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button