جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پرانے شہر میں ظفر پہلوان کے گھر پر پولیس کا دھاوا ہتھیار ضبط

حیدرآباد کے پرانے شہر میں ظفر پہلوان کے گھر پر پولیس کا دھاوا
حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں چند دن قبل پیش آئے جُنید قتل کیس کے سلسلے میں پولیس نے آج علی الصبح روڈی شیٹر ظفر پہلوان اور ان کے بیٹوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔
اس کارروائی میں 60 پولیس جوان شامل تھے، تلاشی کے دوران غیر قانونی چاقو اور مشتبہ غیر قانونی جائیدادوں سے متعلق اہم دستاویزات ضبط کی گئیں جن کی جانچ جاری ہے، پولیس نے آرمس ایکٹ کے تحت دو ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں 40 مقدمات میں ملوث ظفر پہلوان، 5 مقدمات میں ملوث
سابق روڈی شیٹر سعید پہلوان اور ایک مقدمہ میں ملوث سلیمان پہلوان شامل ہیں، تینوں ملزمین فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
مذکورہ تینوں ملزمین مفرور بتائے جاتے ہیں اور پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔




